ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG    

دُبئی:پاکستانی‘ اماراتی اور بھارتی شہریوں کی مشترکہ ڈکیتی سیلزمین سے دو لاکھ بیس ہزار اماراتی درہم لُوٹ لیے
تاریخ :   09-08-2018

دُبئی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) چار افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے سیلزمین کو اغوا کر کے مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور پھر اُس سے دو لاکھ بیس ہزار اماراتی درہم کی رقم لُوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق مئی2018ء کے دوران 32 سالہ بھارتی سیلزمین کو اُس کی کمپنی کے مینجردو لاکھ بیس ہزار درہم بینک میں جمع کروانے کے لیے دیئے۔ سیلز مین نے رقم بیگ میں ڈالی اور پھر اپنے گھر چلا گیا۔دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب وہ بینک جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ جونہی وہ اپنی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا۔ اچانک کہیں سے چار افراد آن دھمکے اور اُسےگاڑی کی پچھلی سیٹ پر جا کر بیٹھنے کو کہا۔ جب سیلزمین نے اُن سے وجہ پُوچھی تو انہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ اُن کی بات سُن کر بھارتی سیلزمین گاڑیکی پچھلی سیٹ پر جا بیٹھا ۔

اس کے بعد چاروں آدمی گاڑی میں بیٹھ گئے۔

ان میں سے ایک نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور گاڑی چلانے لگا۔ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والوں کی دیدہ دلیری دیکھ کر سیلزمین نے اُن سے پولیسڈیپارٹمنٹ کے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا جس پر ایک شخص نے اُسے اچانک مُکّا رسید کیا اور پھر اُس سے موبائل فون چھین لیا۔ چاروں افراد اُسے شارجہ لے گئے‘ جہاں ایک جگہ گاڑی روک کر اُسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر وہ فرار ہو گئے۔سیلزمین نے اس وقوعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ واردات میں ملوث چار افراد میں سے ایک شخص پاکستانی‘ ایک اماراتی جبکہ باقی دو بھارتی تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اماراتی شخص اور دونوں بھارتیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ پاکستانی ملزم تاحال مفرور ہے۔ استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے دھوکا دہی کا مرتکب ہونے‘ سیلز مین کو زبردستی اغوا کرنے اور دو لاکھ بیس ہزار درہم کی رقم کے علاوہ موبائل فون اور بٹوہ چھیننے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ملزمان نے عدالت کے رُوبرو اپنے جُرم کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ مُدعی سیلزمین نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اُسے اغوا کر کے شارجہ کے ملیحہ روڈ پر لے گئے۔ دُوسری جانب اماراتی ملزم نے اپنی صفائی میں کہا کہ وہ بذاتِ خود تین کمپنیوں کا مالک ہونے کے باعث خوش حال اور دولت مند ہے۔ اُسے رقم چوری کرنے کی بھلا کیا ضرورت تھی۔ اماراتی ملزم نے عدالت سے درخواست کی کہ اُس کی بیماری کو پیش نظر رکھتے ہوئے اُسے ضمانت دی جائے۔ پریزائیڈنگ جج الشمسی نے مقدمے کی سماعت 19 ستمبر 2018ء تک ملتوی کر دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، اب تنخواہوں سے11.70 فیصد کٹوتی ہوگی
وزیراعظم آزاد کشمیر کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا
Translate News »