پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

دنیا کی 500 با اثر ترین شخصیات میں 31پاکستانی بھی شامل ہوگئے ہیں
تاریخ :   14-11-2017

کراچی (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)دنیا کی 500 با اثر ترین شخصیات میں 31پاکستانی بھی شامل ہوگئے ہیں ، اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی طرف سے شائع کردہ اس فہرست میں 13 مختلف شعبوں بشمول فن و ثقافت، سیاست،

سائنس و ٹیکنالوجی، مذہبی اور انتہاپسندی سے متعلق با اثر شخصیات کو شمار کیا گیا ہے، پاکستانی بری فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف، مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی اس فہرست میں شامل ہیں، علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے قائد مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور نامور وکیل عاصمہ جہانگیر، معروف معالج ڈاکٹر ادیب رضوی اور معروف گلوکارہ عابدہ پروین بھی ان شخصیات میں شامل ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی شخصیت پہلی 50 بااثر شخصیات میں شامل نہیں، سابق جج اور معروف مذہبی دانشور مفتی تقی عثمانی فہرست میں ساتویں، تبلیغی جماعت کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب چودھویں جب کہ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل چوالیسویں نمبر پر ہیں، اس سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیت مصر کی جامعہ الازہر کے مفتی اعظم پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد محمد الطیب ہیں جب کہ دوسرا نمبر سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان میں سی پیک پر کام کرنے والے چینی جوڑے نے روایتی پختون اندازمیں شادی کر لی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »