چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

دنیا کو اگر ایٹمی جنگ سے بچانا ہے تو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق
تاریخ :   26-02-2018

مظفرآباد۔(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر تنازعہ ہے،حکومت پاکستان کشمیریوں کو خیرات نہیں ان کا جائز حق دے۔ پاکستان کا واسطہ شاطر دشمن سے ہے جو ہمارے ملک اور نظریات کا دشمن ہے، بھارت کے وزیراعظم نےبنگلہ دیش جا کر اعلان کیا کہ بنگلہ دیش انہوں نے بنایا،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لوگوں کو اس لئے پھانسیاں دی گئیں کہ انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا،بنگلہ دیش میں پاکستان کی محبت میں گرفتار آج بھی جیلوں میں زندگیاں گزار رہے ہیں، پاکستان کی حکومت نے ان لوگوں کو بچانے کیلئےکچھ نہیں کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہندوستان اس وقت کمزور پوزیشن میں ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ تنازعہ کشمیر ہے۔دنیا کو اگر ایٹمی جنگ سے بچانا ہے تو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے،کشمیریوں کی لڑائی آزادی کی لڑائی ہے کشمیروں کا ساتھ دینے کا مطلب پاکستان کو بچانا ہے،مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کا سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا خون دے کر کشمیر کے مسئلے کو زندہ رکھا ہے،بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرے پاکستان کے پانی کو بند کرکے باون ڈیم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،ہرروز کنٹرول لائن پر بچے شہید ہو رہے ہیں لیکن پاکستان کی حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے نائب وزیر خارجہ تعینات کرے۔بھارت سے تجارت سمیت ہر قسم کی تعلقات منقطع کئے جائیں۔جب تک بھارت کشمیریوں کو رائے شماری کا موقع نہیں دیتا مذاکرات نہ کئے جائیں۔کشمیر مذہبی یا زمینی تنازعہ نہیں کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کے پی کے کی طرح آزادکشمیرکو بھی بجلی کا نیٹ پرافٹ اور رائلٹی دی جائے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر کونسل پر جماعت اسلامی پاکستان کی وہی رائے ہے جو کشمیریوں کی ہے ۔پاکستان ایک اچھے وکیل کے طور پر کشمیر کیلئے کردار ادا کرے پاکستان اگر خود بھارت کیساتھ تجارت کرے گا تو وہ دوسرے ملکوں کو کیسے روک سکے گا، ہمیں بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کرنی چاہیئے، آٹھ کشمیریوں پر بھارت نے ایک فوجی مقبوضہ کشمیر میں رکھا ہوا ہے، کشمیر سی پیک کا حصہ بنا لیکن آج بھی یہاں لوڈ شیڈنگ ہے یہاں سے چودہ سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور کشمیر کی ضرورت تین سو پچاس میگا واٹ ہے ،یہ عدل کا تقاضا ہے کہ پہلے یہاں بجلی دی جائے، کشمیر ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کو خیرات نہیں ان کا جائز حق دیا جائے، پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں ہمارا مستقبل ایک ہے، پاکستان کی خوشحالی کیلئے آئین کی پاسداری ضروری ہے، پاکستان پر آج بھی ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار قابض ہیں، پاکستان کی سیاست کو جاگیردارانہ اور ظالمانہ اشرافیہ سے نکال کر اس نظریئے کے حوالے کیا جائے جو قائداعظم نے دیا تھا، پاکستان میں اس وقت سیاسی انتشار ہے سیاسی کلچر خطرے سے دوچار ہے، مفادات کیلئے راتوں رات قانون بنائے جاتے ہیں عوام کیلئے نہیں ۔

 

Print Friendly, PDF & Email
بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے‘طارق محمود قریشی
نوجوانوں کے مکان کا کرایہ50 فیصد حکو مت سپین ادا کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »