وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG     سانحہ ساہیوال کی فائل دبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، حادثے کی جگہ کے تمام شواہد ضائع کر دیئے     No IMG     مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG    

دلیپ کمار کو 2 ہفتوں بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
تاریخ :   24-09-2018

ممبئی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو دو ہفتوں بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔دلیپ کمار کو رواں ماہ پانچ ستمبر کو سینے میں درد اور نمونیا کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انہیں دو ہفتوں تک انتہائی نگہداشت

کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ابتدائی تین دن تک دلیپ کمار کی حالت انتہائی خراب تھی، تاہم چوتھے روز ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار گذشتہ ایک دہائی سے بیمار اور کمزور ہیں، انہیں متعدد بار سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، بخار اور دیگر بیماریوں کے باعث اسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے۔علاوہ ازیں بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی ہونے لگے ہیں۔اداکار دلیپ کمار گیارہ دسمبر انیس سوبائیس کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام یوسف خان ہے ۔ انہوں نے انیس سو چوالیس میں بائیس سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ان کی آخری فلم ‘قلعہ’ انیس سو اٹھانوے میں ریلیز ہوئی تھی۔دلیپ کمار کو انیس سو اکیانوے میں پدمابھوشن، انیس سو چورانوے میں دادا صاحب پھالکے اور دو ہزار پندرہ میں پدماوی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق
بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیاں، ایک کشمیری شہید
Translate News »