پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

دبئی: اونٹوں کے علاج کے لئے دنیا کا پہلا ‘ اسپتال
تاریخ :   18-12-2017

دبئی,اونٹ، صدیوں سے عربی ثقافت اور زندگی کا لازم و ملزوم حصہ تصور ہوتا ہے۔’صحرا کا جہاز‘ کہلائے جانے والے اس جانور ’اونٹ‘ کی اہمیت گھر کے ایک فرد کے مساوی ہوتی ہے۔ مثلاً اگر ایک گھر میں چار افراد رہتے ہوں تو پانچواں فرد اونٹ ہوتا ہے۔

گھر کے اس پانچویں فرد کی صحت اور علاج معالجے کے لئے ہی دبئی میں اونٹوں کا پہلا اسپتال قائم کیا گیا ہے

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، دس ملین ڈالرز یعنی تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس اسپتال میں اونٹوں کے لئے آپریشن تھیٹر اور ایکس رے روم بھی موجود ہے۔

اسپتال کا افتتاح گزشتہ سال ہوا تھا، لیکن اسپتال نے باضابطہ کام پچھلے ہفتے شروع کیا ہے۔

’دبئی کیمل ہوسپیٹل‘ کے ڈائریکٹر محمد البلوشی کا کہنا ہے ‘’اسپتال کا مقصد خطے کی ثقافت کو محفوظ رکھنا ہے۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا واحد اور اب تک کا پہلا اسپتال ہے۔

اسپتال میں اونٹوں کا انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جائے گا۔ یہاں بیک وقت 20 اونٹوں کا ایک ساتھ علاج ہو سکے گا۔ عملے میں یوکے، بھارت، اسپین اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

’دبئی کیمیل ہاسپٹل‘ میں منی ریس ٹریک بھی شامل ہے، تاکہ آپریشن کے بعد اونٹوں کو بحالی اور مکمل صحتیابی میں مدد دی جا سکے۔

اسپتال کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ فائنانس احسان الحق کے مطابق اسپتال اونٹوں کے جسم پر ریسرچ کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے، تاکہ اس صحرائی جانور کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔

’دبئی کیمل اسپتال‘ میں آئندہ سال ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سمیت مزید طبی سہولیات متعارف کرائی جائیں گی۔ ان سہولیات سے دوڑ میں شریک ہونے والے اونٹوں کی بہتر دیکھ بھال ہو سکے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے تربیتی مراکز پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا حملے
یونان سے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے اڑتیس افراد گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »