ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا     No IMG     لیبیا کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد لاپتا     No IMG     صومالیہ ,میں امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں 52 شدت پسند ہلاک     No IMG     پولیس کی درندگی نے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھادی     No IMG     پیپلز پارٹی کے رہنما قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکار و موٹر سائیکل چوریوں کا نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی     No IMG     بھارت میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک اور ایک ہزار 36 افراد متاثر     No IMG     سابق آرمی چیف راحیل شریف کو این او سی جاری     No IMG     چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں,صوبائی وزیر اطلاعات     No IMG     پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 بچے زخمی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں ٹرک پر برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     سوڈان ,میں حکومت کے خلاف مظاہرے، ڈاکٹر سمیت 3افراد جاں بحق     No IMG     حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے، پاکستان کے اچھے دن شروع ہوگئے ہیں, فواد چوہدری     No IMG     گیس لیکج سے 2 دھماکے ،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی     No IMG     برطانوی وزیر اعظم مے کے یورپی رہنماؤں سے رابطے     No IMG     پیپلزپارٹی ک رہنماؤں کا حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ     No IMG    

دارالحکومت نئی دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا امکان
تاریخ :   30-10-2018

نئی دہلی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) بھارت میں ماحولیات کے ایک سینیر عہدے دار نے کہا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی کے ہوا میں آلودگی کی سطح حالیہ دنوں میں خطرناک حدوں کو عبور کر چکی ہے اور اگر اس سطح میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو شہر میں پرائیویٹ گاڑیاں چلانے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔مضر

صحت اور زہریلے اجزا سے اٹے گردو غبار نے نئی دہلی سمیت شمالی بھارت کے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کئی برسوں سے ہر سال سردیوں کے آغاز پر جب کسان اپنی فصلوں کے بچے کچے اور ناقابل استعمال ٹکڑوں کو جلاتے ہیں تو علاقے بھر میں آلودگی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کے ادارے ای پی سی اے کے چیئر مین بھورے لال کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ توقع کرنی چاہیے کہ دہلی میں فضائی آلودگی کی صورت حال مزید خراب نہیں ہو گی، لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ ایک ایمرجینسی ہو گی اور ہمیں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال کو روکنا پڑے گا۔ ہمارے ہاں اس پر ایک کمیٹی ہے جو مجھے مشورہ دے گی۔ای پی سی اے نے، جس کی تعیناتی بھارتی سپریم کورٹ نے کی تھی، پہلے ہی یکم نومبر سے 10 نومبر تک تعمیرات روکنے، ڈیزل سے چلنے والے جینریٹروں، موٹر رکشوں اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی کی تجویز دے چکی ہے۔ نومبر کے ان ایام میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافوں کی توقع ہو تی ہے۔سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے ہوا کے انڈکس کے مطابق نئی دہلی میں منگل کے روز آلودگی کی سطح 469 کے ہندسے کو چھو رہی تھی جب کہ ایک ہفتہ پہلے یہ سطح 299 تھی۔فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ فصلوں کے بچے کچے ناکارہ ٹکڑوں کو نذر آتش کرنا، گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں اور ہوا کی رفتار میں کمی ہے۔ 7 نومبر کو یہ صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے جب ہندو اپنے تہوار دیوالی پر آتش بازی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم نے غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے صوبائی وزراء کو گھر بھیجنے کا اعلان
حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا جو ہمیں ورثہ میں ملا
Translate News »