لاہور(( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) خواجہ سعد رفیق کے دست راست قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق نیب چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق آج شام کی خبر کے مطابق چیئرمین نیب نے قیصرامین بٹ کی وعدہ
معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی تھی، قیصر امین بٹ پر پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل می ملوث ہونے کا الزام ہےجبکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس میں درخواست ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی گئی تھی۔
چیئرمین نیب نے قیصرامین بٹ کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی ۔ قیصر امین بٹ نیب کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے آئے اور بیان ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ قیصر امین بٹ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھرلی۔ جس پر چیئرمین نیب نے قیصرامین بٹ کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی۔
اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کروا دیا خواجہ سعد رفیق کے دست راست نے نیب چئیرمین کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قیصر امین بٹ نے سب اگل دیا ہے اور بڑے بڑے ناموں کو بے نقاب کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس میں درخواست ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ کسی قسم کی کرپشن نہیں کی، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا، لہذا درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔