پولیس کا شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 200 سے زائد بوتلیں برآمد     No IMG     اٹلی , پناہ اور ملک بدری کے قوانین میں مزید سختی کی منظوری     No IMG     وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوم متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک پہنچ گئے     No IMG     ترک وزیرِ خارجہ نے وینزویلا کے سرکاری دورے کے دوران قومی کرنسی سے تجارت پر زور دیا     No IMG     پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس     No IMG     تیونس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجہ میں5 افراد ہلاک     No IMG     ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، برطانوی وزیراعظم تھریسامے     No IMG     شراب نوشی، چوری اور سمگلنگ سمیت دیگر سنگین الزامات کے نتیجے میں پی آئی اے کی 18ائیر ہوسٹس کی بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پر پابندی عائد     No IMG     پنجاب حکومت نے یروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے 30 لاکھ روپے آسان شرائط پر قرضہ دینے کا فیصلہ     No IMG     لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پانچ لاکھ بچے خطرے سے دوچار     No IMG     غزہ اقوام متحدہ ایجنسی کے فلسطینی ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف ہڑتال     No IMG     چین کے مالیاتی حکام نے فضائی آلودگی کی وجہ سے 158 کمپنیوں کے خلاف کارروائی     No IMG     امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کا سرکاری امداد لینے والے تارکینِ وطن کے گرین کارڈز بندکرنے پر غور     No IMG     اسرائیل,کا فلسطینی گاؤں کے انہدام کا فیصلہ     No IMG     بھارت میں جیپ کھائی میں گر نے سے 13 افراد ہلاک     No IMG    

خواجہ آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور،
تاریخ :   23-06-2018

سیالکوٹ(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ مسرت آصف ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی کے مقروض نکلے۔ریٹرننگ افسران کو دیئے گئے اثاثہ جات فارم میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ سے 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360روپے ادھار لیے۔خواجہ آصف کے زیر استعمال فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمت 16 لاکھ 50 ہزار ہے اور مختلف بنکوں میں 3 کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 524 روپے ہیں، ذاتی ضرورت کے لیے ان کے پاس 51 لاکھ 97 ہزار 88 روپے ہیں۔خواجہ آصف ایک مہران کار اور ہائبرڈ گاڑی کے مالک ہیں، ان کا سیالکوٹ اور ڈی ایچ اے لاہور میں گھر ہے۔ مسرت آصف کے پاس 90 تولہ سونا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے اور انہوں نے قرض حاصل کرکے 10مقامات پر 1ہزار مرلہ پر زرعی پلاٹ خرید رکھے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
مسلم لیگ ن نے چودھری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا
امریکہ کی شمالی کوریاکے خلاف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع
Translate News »