پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

خاگاریا میں,گھریلو تنازعہ پر والدین نے اپنے ہی بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
تاریخ :   09-11-2018

خاگاریا ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) بھارت کے شہر بہار میں والدین نے اپنے ہی 28 سالہ بیٹے کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھارتی شہر ضلع خاگاریا میں ایک جوڑے نے گھریلو تنازعہ پر اپنے 28 سالہ بیٹے پر تشدد کر

کے اسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ 28 سالہ اربند کُمار کو اس کے والدین نے مبینہ طور پر چھڑیوں سے مارا۔
28 سالہ نوجوان کا اپنی بیوی اور والدین سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جبکہ اس کا افئیر بھی تھا جس پرگھر میں اکثر تنازعہ رہتا اور جھگڑے ہوتے تھے۔ سب انسپکٹر پولیس افسر پی کے جھا نے کہا کہ پیر کے روز بھی 28 سالہ نوجوان کا اپنے والدین سے جھگڑا ہوا جس پر اس کے والدین نے اسے چھڑیوں سے خوب پیٹا اور اسی تشدد کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
نوجوان کے والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر مہیش خنط پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ والدین کے تشدد سے موت کے گھاٹ اُترنے والے اربند کُمار کی میت کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی میں پیش رفت ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کو گرفتار کر کے ان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ البتہ والدین کی جانب سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ خود کو لبرل اور انسانی حقوق کا عملبردار کہلوانے والے بھارت میں اکثر ہی ایسے انسانیت سوز واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ بھارت کے لوگوں میں عدم برداشت کے کئی واقعات ماضی میں بھی منظر عام پر آئے ہیں جنہیں سُن کر روح تک کانپ جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
سپریم کورٹ کا دہشت گردوں کو بری کرنے کے حکم کے خلاف حکم امتناع جاری
نیب لاہور نے چوہدری برادران کو بھی حراست میں لینے کا عندیہ دے دیا
Translate News »