شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی
تاریخ :   03-11-2019

اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)آزادی مارچ پر حکومتی ارکان آپے سے باہر، ایک کے بعد ایک وزیر نےاپوزیشن پر چڑھائی کردی۔
فردوس عاشق اعوان نے دھرنےوالوں کو نشانےپر رکھ لیا، کہا دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے، یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں، یہ پاکستان پر مسلسل حکومت کرنے والے مافیا اور 22کروڑ عوام کی جنگ ہے، مولاناصاحب! ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں آپ اور آپ کے ہمنوا ناکام و نامراد ہوں گے۔
مراد سعید نے بھی توپوں کارخ دھرنےوالوں کی طرف کردیا، بولے ایک جانب مافیا ہے ایک جانب عمران خان، ایک کرپشن بچانے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے، ایک ملک و قوم کی ساکھ کی بحالی کی۔ عوام جانتی ہے کون ان کے لیے لڑ رہا ہے اور کون کرپشن بچانے کیلئے لڑرہاہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری بھی میدان میں کود پڑے، کہا حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائداعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔
وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے تولفظی یلغار میں حد ہی کردی، بولے ایک طرف پِٹے ہوئے مسترد شدہ ڈاکو، چور، بےایمان، لٹیرے اور دُوسری طرف اکیلا ایماندار عمران خان، دو پارٹیاں تو بھاگ جائیں گی، ریاست کی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی میں جا کے گول کرنے کیلئے تیارہے، ایسا گول ہوگا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ
چودھری پرویز الہیٰ کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی اپیل
Translate News »