چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

حکمران جماعت تحریک انصاف کے زیر استعمال 18خفیہ بینک اکائونٹس کا انکشاف
تاریخ :   10-01-2019

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) تحریک انصاف کے زیرِ استعمال 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔نجی ٹی وی ڈان نیوزکے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کی جانب

سے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ حکمراں جماعتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) ملک بھر میں 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس استعمال کررہی ہے۔اسٹیٹ بینک نے شیڈول بینکوں سے حاصل کی جانے والی معلومات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی کے ملک کے مختلف شہروں میں کل 26 بینک اکاؤنٹس ہیں لیکن الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی معلومات میں صرف 8 کے بارے میں بتایا گیا۔دیگر 18بینک اکاؤنٹس جعلی یا غیر قانونی اکاؤنٹس کے زمرے میں آتے ہیں کیوں کہ پی ٹی آئی نے انہیں قانون کے تحت ای سی پی میں جمع کروائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے صداقت اور درستگی کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھا جو جمع کروانا ہر جماعت کے سربراہ کے لیے قانونی طور پر لازم ہوتا ہے۔مذکورہ معلومات منظر عام پرآنے سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ان غیر قانونی اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ان کی منی ٹریل وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سمیت پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے قانونی خطرے کا باعث بن سکتی ہیں کیوں کہ وہ ان اکاؤنٹس کے مرکزی یا شریک دستخط
کنندہ بھی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جن میں سے 2 کراچی جبکہ ایک ایک پشاور اور کوئٹہ میں موجود ہے ، کی تفصیلات ڈائریکٹر جنرلبرائے قانون کی سربراہی میں گزشتہ برس اکتوبر میں ہونےوالے ای سی پی کی جانچ پڑتال کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئیں۔خیال رہے کہ جولائی 2018 میں پی ٹی آئی کے بینک ریکارڈ اور اسٹیٹمنٹ کی لیے کی جانے والی درخواست کی تمام تر کوششوں کے خاتمے کے بعد الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے پارٹی کے بینک اسٹیٹمنٹس فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد اسٹیٹ بینککی جانب سے تمام شیڈول بینکوں کے صدور کو 13-2009 کی مدت کے دوران پی ٹی آئی کی تمام بینک اسٹیٹمنٹس ای سی پی میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔دلچسپ بات یہ کہ الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے نمائندوں کی موجودگی میں جعلی یا غیر قانونی اکاؤنٹس کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سے تحریک انصاف الیکشن کمیشن کےساتھ تعاون نہیں کررہی۔اس کی ایک جھلک اسکروٹنی کمیٹی کے بدھ کو ہونے والے طے شدہ اجلاس میں دیکھنے کو ملی جس میں تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ چناچہ پی ٹی آئی کے بانی رکن اور درخواست گزار اکبر ایس بابر، بدر اقبال چوہدری کی سربراہی میں موجود ان کی قانونی ٹیم، الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے قانون اور ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کے 2 سینئر آڈیٹرزپر مشتمل اجلاس پی ٹی آئی نمائندوں کا ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔اس بارے میں جب اکبر ایس بابر سے بات کی گئی تو انہوں نے اس سارے معاملے کو فنڈنگ کا بہت بڑا فراڈ قرار دیا اور کہا کہ اس کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے فرانزک آڈٹ کی تفصیلات کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاہم انہوں نے پی ٹی آئی
کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کے انکشاف کے حوالے سےمعلومات فراہم کرنے سے انکار کیا۔دوسری جانب تحریک انصاف مسلسل جانچ پڑتال کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھنے کی کوششیں کررہی ہیں اور اس مقصد کے لیے ای سی پی اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہے۔اس بارے میں جب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری مالیات اظہر طارق سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تمام مرکزی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروادی ہیںجبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ای سی پی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے حصول کے لیے بھی درخواست دی تھی۔لیکن گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ اس سلسلے میں تمام بینکوں سے براہِ راست رابطہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کچھ بینک اکاؤنٹس پارٹی کے صوبائی دفاتر کے ہوں اور ہوسکتا ہے کچھ اکاؤنٹس فعال بھی نہ ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ای سی پی جانچ پڑتال کمیٹی اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے کیوں کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ان کی بس یہ ذمہ داری ہے کہ وہ درخواست گزار اکبر ایس بابر کی جانب سے جمع کروائی گئی تفصیلات کی تصدیق کریں جو ابھی تک نہیں کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان میں اطالوی ٹرک آئی ویکو اسمبل کرنے کا اعلان
سیالکوٹ میں 6 روز قبل شادی کی رات گیس سے لگنے والے آگ سے جھلسنے والے نئے میاں بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئے
Translate News »