مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیں
تاریخ :   07-12-2017

لاہور (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیں ہمارا دامن صاف ہے ہم اپنی بے گناہی کو عدالت میں ثابت کرینگے ہم جمہوریت سے پیار کرنے والے لوگ ہیں لیکن ہم لوگوں کو لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دینگے گزشتہ روز اکبری گیٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم جانتی ہے کہ علامہ طاہرالقادری کس کا نام ہے یہ کینیڈا میں رہنے والے لوگ ہیں اور پاکستان میں سیر سپاٹے کرنے کیلئے آتے ہیں اور یہاں پہنچ کر ڈگڈوگی بجانا شروع کر دیتے ہیں حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم یہ بھی جانتی ہے کہ یہ لوگ دھرنے میں کیسی زبان استعمال کر تے رہے ہیں انہوں نے کئی سال تک بکرے کے خون کو انسانی خون قرار دیا جس پر لاہور ہائیکورٹ طاہر القادری کی سرزنش کر چکا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے لوگ ہمارے اپنے لوگ تھے جن کی ہلاکتوں پر ہمیں بھی دکھ ہے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوئی اور معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم باقر نجفی رپورٹ میں اس سانحہ کے حوالے سے کسی پر بھی ذمہ داری کا تعین نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہو یا پاکستان تحریک انصاف یا پاکستان پیپلزپارٹی ہی کیوں نہ ہو جس کو بھی اس ملک سے پیار ہے وہ جمہوری نظام کی حمایت کریگا انہوں نے کہا کہ اس وقت مفاہمت کی باتیں چھوڑیں سب کو الیکشن کی طرف جانا چاہئے اور اس بات کی سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آنے والا الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میرے دادا میاں شریف نے طاہر القادری کو بہت عزت دی جبکہ طاہر القادری ان سے اپنی پسند کی گاڑی کا مطالبہ کرتے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور طاہر القادری ایک گاڑی میں اکھٹے بیٹھیں یا نہ بیٹھیں ہم سب کو جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھنا ہے انہوں نے مریم نواز شریف سے اپنے اختلافات کی مختصر انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1999 ء سے یہ باتیں سنتے آرہے ہیں اور ان کے بال سفید ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے اور مریم نواز کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تھا کہ ن لیگ کی حکومت بجلی کے اندھیروں کو اجالوں میں بدلے گی آج ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے سی پیک منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لاہور سے کراچی کے درمیان موٹر وے زیر تعمیر ہے ملک سے دہشت گردی ختم ہوگئی ہے اور کراچی میں امن بحال ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کیخلاف چلیں گے قوم ان کا محاسبہ کریگی۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف اکبری گیٹ میں پارٹی کی ایک دیرینہ کارکن ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی چاچی فرخندہ مالک کی وفات پر ان کے گھر گئے جہاں انہوں مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد دعائے مغفرت کی

Print Friendly, PDF & Email
طیب اردوان مدرسے سے پڑھےلیکن آج وہ ترکی کے صدرہیں,چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی سمیت تمام ڈرونز مار گرانے کے احکامات دے دئے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »