آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے
تاریخ :   17-04-2019

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں عبوری ضمانت کا آخری روز ہے ، ضمانت میں توسیع کیلئے حمزہ شہباز آج لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوں گے ، ضمانت خارج ہونے پرحمزہ شہباز کو ہائی کورٹ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے.

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانتوں کی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی، لاہوہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ کے روبرو حمزہ شہباز پیش ہوں گے.
عدالت نے آج کے لیے نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے، نیب کی جانب سےآج ضمانت خارج کرنے پردلائل دیے جائیں گے تاہم ضمانت خارج ہونے پرحمزہ شہباز کو ہائی کورٹ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے. لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرسخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، 2 دو ایس پی، چھ ایس ڈی پی اور نو انسپکٹر، 49 ماتحت افسران جبکہ 590 اہلکار تعینات ہیں‘خیال رہے اثاثہ جات کیس ، رمضان شوگراورصاف پانی کیس میں عبوری ضمانت آج ختم ہورہی ہیں.
گذشتہ روز حمزہ شہباز آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، نیب کی دو انویسٹی گیشن ٹیموں نے ان سے آمدن سے زائداثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ پر سوالات کئے، حمزہ شہباز نے نیب ٹیموں کے سوالات پر لیت ولعل سے کام لیا اور نیب کوکل تک کاانتظارکرنے کی تلقین کرتے رہے. نیب ذرائع کا کہنا تھا حمزہ شہباز سے تفتیش سے متعلق سینئرافسران کوآگاہ کردیاگیا، نیب حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو دوبارہ طلب کیے جانے کا امکان ہے.
واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی. بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا تھا. حمزہ شہباز نے گرفتاری کے ڈر سےرمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں بھی لاہورہائی کورٹ سے 17 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی

Print Friendly, PDF & Email
فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا
عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ
Translate News »