دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

حلب پر اسرائیلی بم باری میں بشار کی فورسز کے 9 ارکان ہلاک
تاریخ :   16-07-2018

شام 🙁 ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) حلب پر اسرائیلی بم باری میں بشار کی فورسز کے 9 ارکان ہلاک
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے پیر کے روز بتایا ہے کہ شمالی صوبے حلب میں ایک عسکری ٹھکانے پر بم باری کے نتیجے میں بشار حکومت کے ہمنوا 9 مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی حکومت نے اتوار کی شب ہونے والی اس کارروائی کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مارے جانے والوں میں چھ شامی شامل ہیں تاہم دیگر شہریتوں کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ رامی کے مطابق بم باری میں حلب کے مشرقی دیہی علاقے میں النیرب کے فوجی ہوائی اڈّے کے نزدیک ایرانی پاسداران انقلاب کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ مرکز لڑائی کے محاذوں پر خوراک اور دیگرلوجسٹک سپورٹ فراہم کرتا ہے اور یہاں ہتھیاروں کا گودام نہیں پایا جاتا۔

اس سے قبل شامی حکومت کے میڈیا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ اتوار کی شب اسرائیلی میزائلوں نے “ہمارے ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صرف مادی نقصان پہنچا”۔

جولائی کے مہینے میں یہ تیسرا موقع ہے جب اسرائیل نے شام میں عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل شامی حکومت رواں ماہ کی آٹھ اور بارہ تاریخ کو اپنے اعلانات میں اسرائیل کو التیفور کے عسکری ہوائی اڈے پر بم باری کا ذمّے دار ٹھہرا چکی ہے۔ اسرائیل نے اُس وقت جنوبی شام میں تین ٹھکانوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔ شامی حکومت کا کہنا تھا کہ اس کے دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک لیا۔

شام میں 2011ء سے تنازع کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کئی مرتبہ شام میں بشار کی فوج یا لبنانی حزب اللہ کے عسکری اہداف کو بم باری کا نشانہ بنا چکا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسرائیلی حملوں میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کئی مرتبہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ ایران کو شام میں اپنے عسکری وجود کو مضبوط بنانے کی اجازت ہر گز نہیں دے گا۔

رواں برس مئی میں شام میں اسرائیل اور ایران کے درمیان غیر مسبوق نوعیت کی جارحیت دیکھی گئی جب اسرائیل نے اعلان کیا کہ اُس نے مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقوں میں ٹھکانوں پر میزائل داغے جانے کے جواب میں شام میں ایرانی عسکری اہداف پر درجنوں حملے کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
صدر ٹرمپ سے ملاقات بہت سُپر سے بھی بہتر رہی, روسی صدر
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی
Translate News »