گورنر پنجاب اپنے عہدے سے مستعفی     No IMG     دھاندلی کے خلاف ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے,مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف     No IMG     افغانستنا میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 56 اہلکار ہلاک     No IMG     ترکی کی طرف سے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا آغاز ہوگیا ہے صدر اردوغان کے بہت سے حامیوں نے امریکی موبائل آئی فون کو توڑدیا     No IMG     ہرسال 15اگست کا دن کشمیری عوام کیلئے مصیبت اور مشکلات کا باعث بنتا ہے, تحریک حریت کے ترجمان     No IMG     سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پاکستانی ایمبیسی میں جشن آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔     No IMG     منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کی مالک انور مجید کو بیٹوں سمیت کمرہ عدالت سے گرفتار     No IMG     بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کے سامنے سب سے بڑااعلان کردیا     No IMG     تحریک انصاف کی بڑی اتحادی جماعت نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی     No IMG     لاہور: پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا     No IMG     پاکستان تحریک انصاف سے اقتدار چھن جانے کا خدشہ, تحریک انصاف میں کھلبلی     No IMG     تحریک انصاف کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے     No IMG     اگلے4 برسوں میں دنیا کے درجہ حرارات میں اضافہ ہوگا۔ سمندری شدید گرم ہونے سے ، طوفان اور قدرتی آفات کا خطرہ دنیا بھر میں بڑھے گا, سائنسدانوں     No IMG     قومی اسمبلی کے اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے آج سخت مقابلہ متوقع ہے     No IMG     احتساب عدالت کے باہر حالات کشیدہ ہو گئے,پولیس اہلکاروں اور ن لیگی کارکنوں میں جھڑپیں     No IMG    

حریت کانفرنس کی کشمیری عوام اور مخیر شخصیات سے بڑھ چڑھ کر عطیات دینے کی اپیل
تاریخ :   15-05-2018

سرینگر ۔ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی نے ’’استقبال رمضان‘‘ کے حوالے سے امت مسلمہ کو بالعموم اور جموںو کشمیر کے مسلمانوں کو بالخصوص مبارک باد دیتے ہوئے کشمیری عوام اور مخیر شخصیات سے بڑھ چڑھ کر عطیات دینے کی اپیل کی ہے تاکہ حریت کانفرنس اپنا مشن جاری رکھ سکے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی سمجھی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ نادار اور غریب افراد کی مدد کا عظیم مشن جاری رکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اپنی جدوجہد آزادی کواپنے خون سے سینچا ہے۔ انہوں نے سینکڑوں کشمیری جیلوں اور حراستی مراکز میں نظر بند ہیں اور ان کے اہلخانہ مشکلات کا شکار ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ غلام نبی سمجھی نے کشمیریوں سے رمضان المبارک کے دوران حریت کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ ماہ مبارک صبر ، برداشت اور ہمدردی کا مہینہ ہے دنیابھر کے مسلمان اس دوران بڑھ چڑھ کرزکواة اور عطیات پیش کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داری اور ذاکر اِلٰہی کا اہتمام کرتے ہوئے عجزوانکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور امت مسلمہ کو درپیش جملہ مصائب ومشکلات سے نجات حاصل کرنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگنی چاہئیں۔غلام نبی سمجھی نے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کیلئے جاری جدوجہد آزادی میں مصروف عمل کارکنوں ،کشمیری نظربندوں کے علاوہ جملہ شہدائے کشمیر کے لواحقین، یتیموںاور بیوائوں کی مالی معانت کی مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سبھی حاجت مندوں کی ضروریاتِ زندگی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »