چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

حافظ سعید نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہلی گی۔
تاریخ :   04-12-2017

سلام آباد (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) امریکہ اور اقوامِ متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی جانے والی پاکستانی تنظیم، جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ سعید نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہلی گی۔

ذرائع ابلاغ میں منظر عام پر آنے والی اطلاعات کے مطابق حافظ سعید نے یہ بات لاہور میں کالم نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرنا ہے۔حافظ سعید بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم بعض شدت پسند وں کی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر جانبدار حلقے طرف حافظ سعید کے اعلان کو ملک میں شدت پسند سوچ کے حامل بعض گروپوں کو ملک کے مرکزی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو سے گفتگو میں کہا کہ “جو ایک کوشش ہورہی ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے لے کر اب تک کوشش ہورہی ہے کہ اس قسم کے جہادی گروپوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش ہورہی ہے یہ پیش رفت اس کا حصہ ہے اگرچہ وہ کہتے ہیں کہ وہ رفاع عامہ کا کام کر رہے ہیں اور اگر ان پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے تو وہ الیکشن میں تو حصہ لے سکتے ہیں۔ “

تاہم انہوں نے کہا کہ ایسے گروپ انتخابی عمل میں ایسی سوچ کی ترویج کا باعث بنیں گے جو پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے سیاسی نظریہ کے برعکس ہو گی۔

” آپ دیکھ رہیں کے کہ ملک میں عدم برداشت اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے مجھے نہیں معلوم کہ یہ انتخاب میں کس قسم کی نعرے کے ساتھ آئیں گے آیا اس سے ملک میں تشدد بڑھے گا تقسیم بڑھے گی ۔ لیکن یہ وہ ایجنڈا نہیں ہے جس کی بنیاد پر پاکستان بنا تھا اور قائداعظم جس کا اپنی تقریر میں اعادہ کرتے رہے۔”

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں شریک ایک آزادامیدوارکو ایک نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی حمایت حاصل تھی۔ ملی مسلم لیگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے جماعت الدعوۃ کی حمایت حاصل ہے لیکن تاحال یہبطورسیاسی جماعت ابھی تک الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹر نہیں ہے۔

حافظ سیعد رواں سال جنوری سےاپنے گھر پر نظر بند تھے اور گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے انھیں عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

بھارت ممبئی میں 2008ء میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام حافظ سعید پر عائد کرتا ہے، حافظ سعید اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

حافظ سعید جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں اور ان دونوں تنظیموں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی اور امریکہ، دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکے ہیں۔

امریکہ نے حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام مقرر کر رکھا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ایک معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »