مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیخلا بغاوت کردی
تاریخ :   28-06-2018

لندن (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیخلا بغاوت کردی، لندن جانے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے لندن سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ لندن میں موجود جہانگیر ترین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ناساز طبیعت کی وجہ سے لندن آیا ہوں۔ ڈاکٹرز نے واپس جانے کی اجازت دی تو اتوار کو واپس چلا جاوں گا۔دوسری جانب میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جہانگیر ترین کی سفارشات نظر انداز کردی گئی ہیں۔ جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین کا شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت برا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا لگا ہے جہاں سیہڑ گروپ نے چار ٹکٹ ملنے کے باوجود اچانک پارٹی چھوڑ دی ہے۔

سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین ٹکٹ دیے گئے تھے پھر بھی انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔ میہڑ گروپ کی پارٹی سے علیحدگی کے بعدتحریک انصاف نے یہ ٹکٹ مجید نیازی گروپ کو الاٹ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق سیہڑ گروپ کو پارٹی میں جہانگیر ترین لائے تھے جبکہ مجید نیازی گروپ کو شاہ محمود قریشی کی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو خبریں سامنے آئیں کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین غیر معینہ مدت کے لیے لندن چلے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے۔۔جہانگیر ترین پارٹی پر پیسہ بھی لگاتے ہیں جب کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف میں کئی مضبوط امیدوار بھی لائے ہیں۔۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جہانگیر ترین غیر مبینہ مدت کے لیے لندن چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔تاہم ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ جہانگیر ترین پارٹی قیادت سے ناراض ہیں یا پھر ان کے لندن جانے کی وجہ کچھ اور ہے۔عام انتخابات کی آمد آمد ہے۔اور ایسے میںجہانگیر ترین کے اچانک لندن چلے جانے سے کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔یاد رہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ ہونے والی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سینئیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی تھی۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، عارف علوی ، شیریں مزاری ،،،جہانگیر ترین ، اسد عمر اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں عام انتخابات اور دیگر معاملات پر بات کی گئی۔ اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کیے گئے پارٹی رہنما رائے حسن نواز کی اجلاس میں موجودگی پر اعتراض کیا اور کہا کہ ایک نااہل قرار دیے گئے شخص کو پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں بھیٹنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔جس پر جہانگیر ترین نے مداخلت کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا اشارہ ان کی طرف تھا۔ اسی بات پر اجلاس میں دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔جس پرپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مداخلت کی اور آئندہ رائے حسن نواز کو کوئی بھی پارٹی عہدہ نہ دینے کی ہدایت کی اور انہیں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے بھی پارٹی کو خیرباد کہنے کی پیش کش کی۔ اور کہا کہ اگر پارٹی ابھی فیصلہ کرے تو وہ گھر چلے جائیں گے ، جس کے بعد نہ تو آئندہ پارٹی کے کسی اجلاس میں شرکت کریں گے نہ ہی اس کی فیصلہ سازی میں کوئی مداخلت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
سبی علاقہ میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گردگرفتار
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دیتے ہوئے سجدہ کیا
Translate News »