مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

جو شخص پچھلے 22 سال سے تقریر نہیں بدل سکا وہ ہمارے ملک کی تقدیر کیا بدلے گا, شہباز شریف
تاریخ :   30-04-2018

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف ’’میں‘‘تھا، یعنی ’’میں‘‘ہوں تو سب کچھ ممکن ہے، ’’میں‘‘ نہیں تو کچھ بھی نہیں،جو شخص پچھلے 22 سال سے تقریر نہیں بدل سکا ایسے شخص سے ہمارے ملک کا ایک طبقہ تقدیر بدلنے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب 5 سال ایک صوبے میں حکومت کرنے کے بعد بھی آپ شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور کرکٹ ورلڈ کپ کے پیچھے چھپ جائیں تو سمجھ لیں کہ شکست آپ کا مقدر ہے۔جو شخص پچھلے 22 سال سے تقریر نہیں بدل سکا ایسے شخص سے ہمارے ملک کا ایک طبقہ تقدیر بدلنے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔۔شہباز شریف نے کہا کہ جسے اپنے آپ سے ہٹ کر کوئی دوسرا نظر نہیں آتا، وہ ایک پاکستان کیسے بنا سکتا ہی ۔ساتھ ہی انہوں نے عمران خانکی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کا نظام کیوں بند رکھا، وہاں گرلز تعلیمی ایمرجنسی کیوں نافذ نہ کی، ایک نصاب تعلیم کیوں نہیں دیا، نئے ہسپتال اور تعلیمی اداریکیوں نہیں بنائے، خیبرپختونخوامیں زرعی ایمرجنسی کیوں نافذ نہ کی، ریکارڈقرضیکیوں لیے، ہائیڈرو بجلی گھر کیوں قائم نہ کیی ۔وزیراعلی پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کچھ کارکردگی تو پیش کر دیتی۔شوگر مافیا میں شوگر کنگ جہانگیر ترین شامل ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست ملک و قوم کی خدمت اور ترقی ہے اور رکاوٹوں کے باوجود ہم نے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے، لیکن قوم کو اندھیروں سے دوچار کرنے والوں کو ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین نے پاکستان کی منزل کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام کی خدمت خالی نعروں سینہیں ہوتی، شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہوئی۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، جب تک جان میں جان ہے، عوام کی بیلوث خدمت کرتا رہوں گا، مٹھی بھر عناصر مخالفت کرتے رہیں، خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے 11 نکات میں کوئی خاص بات نہیں کی بلکہ آئین میں سے چند چیزیں اٹھا کر 11 نکات بنا کر پیش کیے۔بات تو جب تھی کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی 5 سالہ کارکردگی بتاتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں کئی نئے ہسپتال قائم کیے، عمران خان کی تنقید فضول ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے
ایران پر حملہ کرنے کی اسرائیل میں ہمت اور صلاحیت نہیں ہے۔اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »