مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کی فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں،
تاریخ :   07-11-2017

راولپنڈی ۔(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے دوران ایران کی فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، جہاں بری فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وفد کی سطح پر مذاکرات بھی کئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدارتی محل میں ایران کے صدر حسن روحانی اور وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ایرانی قیادت نے بری فوج کے سربراہ کے دورہ ایران پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے علاقائی امن اور اس حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ملاقاتوں کے دوران بری فوج کے سربراہ نے جیو سٹریٹجک صورتحال، باہمی اور علاقائی سطح پر دفاعی، سیکورٹی اور معاشی تعاون، افغانستان کی صورتحال، خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے اور پاک ایران سرحدی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیا اور اس کی بہتر سیکورٹی مینجمنٹ پر زور دیا تاکہ مشترکہ دشمن دہشتگردوں کو اس سے فائدہ اٹھانے سے روکا جا سکے۔فریقین نے اس کیلئے روایتی طور پر مزید تجاویز پر اتفاق کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب رکھنے والے دو برادر ہمسایہ ملک ہیں، دونوں ممالک کی فوج کے درمیان تاریخی دفاعی تعاون ہے، جس میں باہمی مفاد میں مزید اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔ دونوں ملکوں کے رہنمائوں نے خطے کے دیگر امور میں مثبت پیشرفت اور تعاون کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ پر اتفاق کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی شاہ سلمان اورولی عہدمحمد بن سلمان پربھرپوراعتماد ہے،
سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم صفدر اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »