محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

جنرل قمرجاوید باجوہ اور سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ,امریکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کااعتراف کرے۔آرمی چیف کادوٹوک جواب
تاریخ :   12-01-2018

راولپنڈی(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی سنٹرل کمانڈکے سربراہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے،جس میں دوطرفپ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سنٹرل کمان کے سربراہ جنرل جوزف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔جس میں امریکی صدرٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پاک امریکا سکیورٹی تعاون کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کہاکہ قوم سمجھتی ہے کہ ٹرمپ کی زبان دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔امریکہ سے مالی امداد کی بحالی نہیں چاہتے۔ پاکستان چاہتاہے کہ امریکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کااعتراف کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکی مدد کے بغیر بھی دہشتگردی کیخلاف کوششیں جاری رکھے گا۔اس موقع پرامریکی جنرل جوزف نے کہاکہ امریکا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتاہے۔صورتحال عارضی ہے امریکا کاپاکستان میں کاروائی کاارادہ نہیں ہے۔افغانستان کیخلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے تعاون چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل اور ایک امریکی سینیٹر نے رواں ہفتے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل جوزف ایل ووٹل نے آرمی چیف کو سیکیورٹی تعاون اور اتحادی سپورٹ فنڈ کے حوالے سے امریکی فیصلے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے اور اسے امید ہے کہ حالیہ مشکل صورتحال ایک عارضی مرحلہ ہے ۔ انہوں نے آرمی چیف کو بتایا کہ امریکہ پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی پر غور نہیں کر رہا بلکہ افغان باشندوں سے نمٹنے کیلئے تعاون کا خواہاں ہے جو امریکی نکتہ نظر سے پاکستانی سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ نکتہ نظر واشنگٹن میں پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کئی دہائیوں کے تعاون کے باوجود حالیہ امریکی بیانات کی وجہ سے سمجھتی ہے کہ ہمیں دھوکہ دیا گیااور پوری قوم کی طرف سے متفقہ نکتہ نظر سے ایسے ہی جذبات سامنے آئے ہیں ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی مالی امداد کے بغیر اپنے قومی مفاد کے مطابق انسداد دہشتگردی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور دیگر سٹیک ہولڈر کے ساتھ اس جنگ کو منتطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم رہیں گے۔چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں بڑی طاقتوں کی لڑائی کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان شہریوں کی پاکستان میں سرگرمیوں پر امریکی تشویش سے پوری طرح آگاہ ہے اور ہم آپریشن رد الفساد کے ذریعے پہلے ہی متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کی بچی کچھی صلاحیت کا خاتمہ کیا جا سکے جس کیلئے افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یکطرفہ طور پر بارڈر کنٹرول کو مستحکم کر رہاہے لیکن اگر افغانستان واقعی سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے اندر سے متاثر ہو سکتا ہے تو دو طرفہ بارڈر مینجمنٹ لازمی طور پر کابل کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امداد کی بحالی کا خواہاں نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنے کردار قربانیوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے غیر متزلزل عزم کے باوقار طور پر اعتراف کی توقع رکھتا ہے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن خطے کے پائیدار امن اور استحکام کی جانب پیشرفت کیلئے واحد راستہ ہے ۔ کمانڈر سینٹ کام جنرل جوزف ایل ووٹل نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے چند حالیہ اقدامات کے موثر ہونے کا اعتراف کیا جن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جا سکے ۔ جنرل جوزف ایل ووٹل نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک تعاون پر مبنی رابطوں سے مستفید ہو نے کے خواہاں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو کریسی کا راج ہ، قصور میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک ہے
معصوم زینب کے قاتل کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے, پریس کلب بارسلونا کے سابق صدر شوکت اسلام چوہان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »