دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

جموں کشمیرمیں علیحدگی پسندوں کے لانگ مارچ کی کوشش ناکام
تاریخ :   02-02-2018

نئی دہلی (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) کے زیرِ انتظام کشمیر میں مسلح پولیس اور نیم فوجی دستوں نے جمعے کے سری نگر کے کئی علاقوں اور جنوبی قصبے شوپیان میں غیر معمولی حفاظتی پابندیوں کے نفاذ اور گرفتاریوں سے استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والی جماعتوں کے لانگ مارچ کو ناکام بنا دیا۔

ان جماعتوں کے سرکردہ قائدین کے ایک اتحاد نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ جمعہ کے روز شوپیان کی طرف لانگ مارچ کریں تاکہ اُن سات افراد کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے جو 24 جنوری کو عسکریت پسندوں اور حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران اور اس کے تین دن بعد پتھراؤ کرنے والے ایک ہجوم پر فوج کی فائرنگ میں ہلاک گئے تھے جن میں دو عسکریت پسند اور ایک دس سالہ لڑکا اور پانچ شہری شامل تھے۔

ان ہلاکتوں کے خلاف شوپیان اور ہمسا یہ ضلع پلوامہ میں جمعہ کو نویں روز بھی عام ہڑتال کی وجہ سے کاروبارِ زندگی مفلوج رہا۔

بعد دوپہر جب قوم پرست جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شوپیان کی جامع مسجد سے باہر آکر ایک احتجاجي جلوس کو منظم کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں اور ان کے چند ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے ساتھ ہی شوپیان کی سڑکوں پر مشتعل نوجوانوں اور حفاظتی دستوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں

میر واعظ عمر فاروق لانگ مارچ شروع کرنے سے قبل اپنے گھر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ 2 فروری 2018

اس سے پہلے سری نگر میں سرکردہ آزادی پسند لیڈروں سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق اپنے اپنے گھروں سے باہر نلک کر شوپیان کی طر ف مارچ کرنے لگے تو پولیس نے سید گیلانی کا راستہ روکااور پھر انہیں واپس گھر لوٹنے پر مجبور کیا جبکہ میرواعظ عمرکو حراست میں لے کر قریبی پولیس اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے 88 سالہ سید گیلانی گزشتہ کئی برس سے سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں جبکہ میرواعظ عمر کو چند دن پہلے ایک مرتبہ پھر خانہ نظر بند کیا گیا تھا۔

یاسین ملک گرفتاری سے بچنے کے لئے دو دن پہلے روپوش ہو گئے تھے اور جمعہ کو نمازِ جمعہ سے ذرا پہلے سری نگر سے 53 کلو میٹر جنوب میں واقع شوپیان کی تاریخی جامع مسجد میں نمودار ہوئے۔

عہدے داروں نے سری نگر اور شوپیان میں حفاظتی پابندیاں عائد کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیے گئے۔

اس دوران شوپیان میں تشدد کی گونج ایک مرتبہ پھر ریاستی اسمبلی میں سنائی دی جس کا بجٹ اجلاس سرمائی دارالحکومت میں جاری ہے -سابق وزیرِ اعلیٰ اور حزبِ اختلاف کی جماعت نیشنل کانفرنس کے کار گزار صدرعمر عبداللہ نے جمعہ کو ایوان میں تقریر کرتے ہوئے 27 جنوری کو بھارتی فوج کی ایک کانوائے پر سنگبازوں کے مبینہ حملے اور اس پر فوج کی فائرنگ میں تین افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لئے پولیس کی ایک خصوصي ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
پاک فضائیہ نےسومیانی فائرنگ رینج میں میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا,ترجمان پاک فضائیہ
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جمعے کے روز قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان طالبان کا مرکز ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »