وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے     No IMG     مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے آصف زرداری کو تمام قانونی سہولتیں دینے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکہ نے 18 سالہ افغان جنگ میں حقائق کو عوام سے ہمیشہ چھپایا۔     No IMG     امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد     No IMG     مسلم لیگ نون نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان     No IMG     وفاقی کابینہ اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کی مخالفت     No IMG     منی لانڈرنگ کیس: احتساب عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا     No IMG     پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ اورنج لائن میٹروٹرین نے اپنے پورے روٹ پر آزمائشی سفر کا آغاز کردیا     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 116واں روز, وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں برقرار     No IMG     برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مسلمان خواتین سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر معافی مانگ لی     No IMG     جعلی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی, مولانا فضل الرحمان     No IMG     اسرائیل نے القدس میں سب سے بڑی کالونی کے قیام پر کام شروع کردیا     No IMG     عراق میں مظاہرین نے ایرانی سفارتخانےکو آگ لگا دی     No IMG     ثابت ہوگیا کہ عمران خان نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے,مریم اورنگزیب     No IMG    

جعلی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی, مولانا فضل الرحمان
تاریخ :   28-11-2019

سکھر( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے دوران جے یو آئی کارکنان نے جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز اور نااہل حکمرانوں نے ریاست کو ڈبو کر رکھ دیا ہے جس طرح معیشیت کی تباہی نے سوویت یونین کو ڈبو دیا تھا لیکن حکمران یاد رکھیں کہ ابھی پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑنے والے اور وطن کی خاطر مرمٹنے والے زندہ ہیں۔
جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ملک کو نااہلوں کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ احتساب کے نام پر ملک کی معیشت کا پہیہ جام کر کے رکھ دیا ہے۔ جو دوسروں کو بدعنوان کہہ رہے ہیں انہیں اپنی چوری نظر ہی نہیں آ رہی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اب تک التوا کا شکار ہے اور دوسروں کو چور کہنے والے خود اربوں روپے باہر سے فنڈنگ لے چکے ہیں۔ ریاست مدینہ کی بات کرنے خود اپنی چوری کا جواب نہیں دے رہے۔ ایسے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہی بہتر ہے جو کشمیر کو بیچ کر اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سرینگر کو تو لینے کا تصور ختم ہو چکا ہے اب مظفر آباد بچانے کی فکر لگ گئی ہے جبکہ آج ہندوستان گلگت بلتستان کو حاصل کرنے کی باتیں کر رہا ہے اور ہماری خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے۔
ناروے واقع سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناروے میں پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کو جلایا گیا، امت مسلمہ کے ساتھ نفرت کا مظاہرہ کون کر رہا ہے ؟ میں ناروے کے اس مسلمان نوجوان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے قرآن پاک کی حفاظت کے لیے دفاع کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مسلمان خواتین سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر معافی مانگ لی
اسرائیل نے القدس میں سب سے بڑی کالونی کے قیام پر کام شروع کردیا
Translate News »