آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

جرمن دارالحکومت برلن میں ایک ڈرائیور نے اپنی کار راہ گیروں پر چڑھا دی
تاریخ :   30-12-2018

برلن ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) جرمن دارالحکومت برلن میں ایک ڈرائیور نے اپنی کار راہ گیروں پر چڑھا دی۔ کار چڑھانے والے اس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس عمل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جرمن دارالحکومت برلن میں ایک ڈرائیور نے اپنی کار راہ گیروں پر چڑھا دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ  29 دسمبر کو علی الصبح پیش آیا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے برلن فائر بریگیڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار کی ٹکر سے کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین شدید زخمی ہیں۔

مقامی پولیس کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق اب تک اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ راہ گیروں پر موٹر کار چڑھانے والا یہ شخص نشے کی حالت میں تھا یا وہ کسی اور دوائی کے زیر اثر تھا۔ خاتون ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کے خون کا نمونہ حاصل کر کے اسے جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
خاتون ترجمان کے مطابق پولیس نے اس واقعے کی تفتیش مختلف جہتوں سے شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک پیدل چلنے والے افراد پر کار چڑھانے کے پیچھے کارفرما مقصد واضح نہیں ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ واقعہ کسی بھی طرح سے حملہ دکھائی نہیں دیتا۔

برلن ایک کرسمس مارکیٹ پر دو برس قبل ایک ٹرک کی مدد سے کیے گئے ایک حملے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
احتساب عدالت نے فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
ایف بی آر نے جنوری میں مزید ٹیکس لگانے کی سمری تیاری کرلی
Translate News »