دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

جرمنی روس کا ’قیدی‘ بن چکا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تاریخ :   11-07-2018

برسلز (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالٹک خطے میں روسی پائپ لائن کے لیے جرمن حمایت پر برلن حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل جرمنی پر متعدد امور کے حوالے سے برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز جرمنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی روس کا ’قیدی‘ ہے۔ ٹرمپ نے برلن حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دفاعی بجٹ میں اضافے میں ناکام رہی ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کو برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ کے ہم راہ صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ نہایت ’نادرست‘ بات ہے کہ امریکا یورپ کو روس سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھاری سرمایہ خرچ کر رہا ہے، جب کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی ماسکو کے ساتھ گیس معاہدوں کی حمایت کر رہی ہے۔

ٹرمپ اس سربراہی اجلاس کے موقع پر آج شام جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے بھی ملاقات کریں گے، جب کہ پیر کو ٹرمپ کی ملاقات فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ہو گی۔

یہ بات اہم ہے کہ جرمنی نے بالٹک خطے میں گیارہ ارب ڈالر لاگت سے بچھائی جانے والی نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے لیے سیاسی معاونت فراہم کی ہے۔ نورڈ اسٹیم ٹو نامی روسی پائپ لائن کی تنصیب پر جرمن حمایت کے مقابلے میں متعدد یورپی ریاستوں کو تحفظات  ہیں۔

میرکل تاہم یہ بھی کہہ چکی ہے کہ یہ منصوبہ نجی تجارتی اشتراک عمل کا نتیجہ ہے اور اس کے لیے جرمن ٹیکس دہندگان کا پیسہ استعمال نہیں کیا جا رہا۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ’’ایک طرف ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم روس سے یورپ کو تحفظ فراہم کریں اور دوسری جانب جرمنی سالانہ بنیادوں پر روس کو اربوں ڈالر ادا کر رہا ہے اور اس کے ساتھ تیل اور گیس کے بڑے بڑے معاہدے کر رہا ہے۔‘‘

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا، ’’ہم جرمنی کا دفاع کر رہے ہیں، ہم فرانس کا دفاع کر رہے ہیں، ہم ان تمام ممالک کا دفاع کر رہے ہیں اور پھر ان میں سے کئی ملک نکلتے ہیں اور روس کے ساتھ پائپ لائن کے منصوبے بنا کر روس کو اربوں ڈالر ادا کرنے لگتے ہیں۔‘‘

ٹرمپ کے بہ قول، ’’یعنی آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو روس سے تحفظ فراہم کریں اور آپ اربوں ڈالر روس کو ادا کر دیں۔ میرے خیال میں یہ نہایت نامناسب بات ہے

Print Friendly, PDF & Email
گیارہ سالہ لڑکی سے شادی کرنے پرشرعی عدالت نے امام مسجد کو سزائے قید سنا دی
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ‘ 5لاکھ کی جگہ 5کروڑ خرچ ہوں گے تو نیب سوال پوچھے گا‘
Translate News »