محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

جرمنی,شامی شخص پر کُتے چھوڑنے والے جرمن شہری کو چار سال قید
تاریخ :   13-12-2018

ماگڈے برگ ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) جرمن شہر ماگڈے برگ کی عدالت نے ایک چوبیس سالہ جرمن شخص کو ایک پارک میں پکنک منانے والے ایک شامی خاندان پر اپنے پالتو کتوں کے ذریعے حملہ کرنے کے جرم میں چار برس جیل کی سزا سنا دی ہے۔

جرمن شہر ماگڈے برگ کی عدالت نے ایک چوبیس سالہ جرمن شخص کو ایک پارک میں پکنک منانے والے ایک شامی خاندان پر اپنے پالتو کتوں کے ذریعے حملہ کرنے کے جرم میں چار برس جیل کی سزا سنا دی ہے۔

جرمنی کے مشرقی شہر ماگڈے برگ میں ایک جرمن شہری نے ایک عوامی پارک میں اپنے دو پالتو کتوں کو وہاں موجود شامی خاندان پر چھوڑ دیا۔ پالتو کتوں کے حملے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ عدلیہ کے ترجمان کے مطابق، چوبیس سالہ جرمن شہری کو ایک شخص کو شدید زخمی کرنے کے جرم میں چار برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ واقعہ رواں برس مئی میں ماگڈے برگ کے ایک عوامی پارک میں پیش آیا۔ عدالت کے مطابق یہ جرمن شہری اپنے کتوں کو اس پارک میں ٹہلا رہا تھا جہاں ایک شامی گھرانہ اس وقت بچوں کے ہمراہ پکنک منا رہا تھا۔ عدالت کے بقول چوبیس سالہ ملزم شامی فیملی پر چیختے ہوئے اپنے پالتو کتوں کو مشتعل کر رہا تھا۔
جب اس شامی گھرانے کے انتیس سالہ والد نے ردِ عمل کا اظہار کیا تو جواباﹰ اس نے کتوں کو اس شخص پر چھوڑ دیا۔ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے یہ شامی والد شدید زخمی ہوگیا۔

دیگر حملوں میں ملوث

ماگڈے برگ کی علاقائی عدالت کے مطابق یہ جرمن شہری ماضی میں بھی اسی نوعیت کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔ عدالت نے بتایا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق اس واقعہ میں اشتعال پھیلانے والا مرکزی شخص یہ جرمن شہری ہی تھا۔ اس کےعلاوہ اس نے رواں برس مارچ میں ایک جرمن شہری اور پھر ایک اور غیر ملکی پر بھی اپنے کتے چھوڑ دیے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
برطانوی وزیرا عظم مے آج جمعرات کی صبح یورپی دارالحکومت برسلز پہنچ گئی
پاکستان میں وائس آف امریکا کی ویب سائٹ کو اردو پشتو کو بلاک کردیا گیا
Translate News »