وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

جاپان کا خلائی جہاز ساڑھے 3سال کا سفر طے کر کے یوگوو سیارچے پر اترگیا
تاریخ :   23-09-2018

لندن( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) جاپان کا خلائی جہاز ہایابوسا-دوم ساڑے تین برس کے سفر کے بعد یوگوو سیارچے پر اترگیاہے۔ خلائی جہاز سیارچے کی تصاویر لے گا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ تحقیق سے زمین کے وجود سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق دو پروب ریوگو نام

 

کے سیارچے پر اترگئے ہیں۔جاپان کے خلائی ادارے نے خلائی جہاز ہایابوسادوم کی مدد سے زمین سے بتیس کروڑ کلومیٹر دور ایک سیارچے کی طرف تین سال پہلے یہ دو روبوٹ روانہ کیئے گئے تھے۔ روور اے ون اور بی ون سیارچے کی کمزور کشش ثقل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیارچے کا چکر لگائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی سطح کی تصاویر بھی لیں گے۔ ہایابوسا-دوم ساڑھے تین برس کے سفر کے بعد اس سال جون میں ریوگو کے قریب پہنچا تھا۔یہ انسانی تاریخ میں محض دوسرا موقع ہے کہ کسی خلائی مشن میں سیارچے پر روبوٹ اتارے گئے ہیں۔ ایک کلومیٹر چوڑا ریوگو سیارچہ ایک انتہائی قدیم سیارچہ ہے جو نظامِ شمسی کے ساتھ ہی وجود میں آیا تھا۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس سیارچے پر ملنے والے شواہد سے انھیں ہماری زمین کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔تازہ ترین معلومات کے مطابق خلائی جہاز دونوں روبوٹ اتار کر سیارچے کے مدار میں محفوظ فاصلے پر واپس آ گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان ایکشن کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا
Translate News »