پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

تھائی لینڈ حکومت نے70 پاکستانیوں کو جرمانہ اور ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
تاریخ :   11-10-2018

تھائی لینڈ ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) تھائی حکام نے ایسے ستر افراد کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے اس ملک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔ انہیں جرمانے کے ساتھ ساتھ دو ماہ کی معطل قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

تھائی لینڈ کے ضلع تالینگ چان کی عدالت میں ان ستر پاکستانیوں پر تھائی لینڈ میں غیرقانونی داخلے اور ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی قیام جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تھائی لینڈ میں ایک پولیس افسر کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسوسی ایٹیڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان پاکستانی شہریوں کو ان کی ملک بدری تک ایک حراستی مرکز میں قید رکھا جائے گا۔

ستر افراد کے اس گروپ میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں اور انہیں بھی حراستی مرکز میں ہی رکھا جائے گا۔ اس گروپ میں شامل ایک پاکستانی مُدعا علیہ ایمانویل شان کا نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ان میں زیادہ تر مسیحی اور احمدی ہیں اور ان کی زندگیوں کو پاکستان میں خطرات لاحق ہیں۔
ایمانویل شان کا مزید کہنا تھا، ’’میں مسیحی ہوں اور پاکستان میں میری اور میرے خاندان والوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔‘‘

تھائی پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس گروپ میں شامل 52 افراد کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے ایک ایسا گروہ تشکیل دے رکھا تھا، جو پاکستانیوں کو دیگر ممالک بھیجنے کے لیے انہیں پہلے تھائی لینڈ اسمگل کرتا تھا۔

تھائی حکومت باقاعدگی سے غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ ملک ایسے مہاجرین کو بھی واپس بھیج چکا ہے، جنہیں عالمی قوانین کے تحت مہاجر قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری پر پابندی عائد ہوتی ہے۔

تھائی وزارت خارجہ کی ترجمان بوسادے سانتی پیتکاس کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے 1951ء کے ریفیوجی کنوینشن کا حصہ نہیں ہے اور حکام کو ملکی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔

گزشتہ پیر کے روز ہی تھائی حکام نے کہا تھا کہ ملک میں غیرقانونی طور پر موجود افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔ تھائی لینڈ کی وزارت دفاع نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف ایک مہینے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
چین کے خلاف کرنے کو ابھی بہت کچھ ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
صدرِ پاکستان عارف علوی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی
Translate News »