وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کو بری کئے جانے کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
تاریخ :   01-11-2018

لاہور، اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کو بری کئے جانے کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح سے ہی کراچی کی مختلف شاہراہوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کردیا گیا تھا، جبکہ لاہور

 

اور اسلام آباد میں ٹریفک جزوی طور پر بحال رہی،مگر کچھ علاقوں میں تاحال سڑکیں بلاک ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کراچی میں نو مقامات پر دھرنے جاری ہے، جن میں اسٹار گیٹ، شاہراہ فیصل، نمائش، لیاقت نمبر دس، سہراب گوٹھ، کورنگی پانچ،بلدیہ نمبر چار، نیو کراچی کے علاقے شامل ہیں۔اس کے علاوہ لاہور میں مظاہرین نے چیئرنگ کراس، مال روڈ ، داتا دربار اور شاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہےدوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا فیض آباد انٹر چینج بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔موٹر وے ترجمان کے مطابق پنڈی بھٹیاں لاہور، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد،فیصل آباد اور گوجرہ موٹر وے بھی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔گذشتہ روز آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر سندھ بھر میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 10 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کیلئے پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی 10 روز کیلئے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ تاہم صحافی، پولیس اہلکار، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، سیکیورٹی گارڈز اور رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے اوقات کے دوران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دوسری جانب کراچی پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حالات خراب رہنے کی صورت میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں خراب حالات اور بند راستوں کے باعث طلباء اسکول نہیں پہنچ نہیں سکتے تھے تاہم حالات ایسے ہی رہے تو کل تعلیمی ادارے بند رکھیں گے۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےواضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل کو منظور کرتے ہوئے اسے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیا اور انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیاتھا۔خیال رہے کہ آٹھ اکتوبر کو سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ محفوظ کررہے ہیں، میڈیا اس پرتبصرے سے کرنے سے گریز کرے۔آسیہ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی خصوصی بنچ کا حصہ تھے۔کیس کے سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوسری خواتین نے آسیہ کو مذہب کا طعنہ دیا۔ سورۃ انعام میں کہا گیا ہے تم کسی کے جھوٹے خدا کو برا نہ کہو تاکہ وہ تمہارے سچے خدا کو برا نہ کہے۔ قرآن کہتا ہے گواہی مت چھپاؤ چاہے تمہارے خلاف ہی کیوں نہ جائے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فوجداری مقدمات میں ایف آئی آر اندراج میں تاخیر کا فائدہ ملزم کو ہی ہوتا ہے۔یاد رہے کہ 22 جولائی دو ہزار پندرہ کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توہین رسالت کیس کی مجرم آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ آسیہ بی بی کے خلاف دو ہزار نو میں توہین رسالت کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

Print Friendly, PDF & Email
پاک فوج کے خلاف باتوں کو بڑے عرصے سے برداشت کر رہے ہیں، کوشش کی جائے کہ وہ نوبت نہ آئے کہ پاک فوج کو ایکشن لینا پڑے,میجرجنرل آصف غفو
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پرشدید تنقید 33 فیصد امریکی میڈیا کو عوام کا دشمن سمجھتے ہیں۔
Translate News »