شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

ترکی کسی لمحے عراق سے ملنے والی سرحد بند کر سکتا ہے صدر رجب طیب ایردوآن
تاریخ :   19-10-2017

ترکی  (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) نے ایک مرتبہ پھر عراق کے راستے عراقی کردستان کے ساتھ ملنے والی اپنی زمینی سرحد بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس سے قبل ترکی شمالی عراق کے لئے اپنی فضائی سرحد بند کر چکا ہے۔

موقر ترک معاصر عزیز “حریت” نے صدر رجب طیب ایردوآن کا ایک بیان شائع کیا ہے جس میں انہوں نے “کسی بھی لمحے شمالی عراق سے ترکی کی سرحد بند کرنے کی وارننگ دی ہے۔” ترک صدر کا یہ بیان علاقے سے فضائی رابطے منقطع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ کردستان کی عراق سے علاحدگی سے متعلق ریفرینڈم کے بعد صدر ایردوآن سرحد بند کرنے کی دھمکیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق ان خیالات کا اظہار رجب طیب ایردوآن نے پولینڈ سے واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شمالی عراق پر ترک فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ زمینی سرحد کی بندش سے متعلق امور زیر غور ہیں، تاہم ابھی ہم نے یہ قدم نہیں اٹھایا لیکن ہم یہ قدم کسی بھی وقت اٹھا سکتے ہیں۔

سوموار کے روز ترکی نے عراقی کردستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ کردستان سے ملانے والی مرکزی رہداری کا کنٹرول عراق کی مرکزی حکومت کے حوالے کر سکتے ہیں۔ شمالی عراق میں الخابور نامی سرحدی رہداری کردستان اور ترکی کے درمیان اہم کراسنگ سمجھی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*