سعودی عرب نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا     No IMG     سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فردجرم عائد کر دی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت پراحتجاجی مارچ     No IMG     چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ تُرکی ,تُرک کمپنی نے ڈیمز فنڈ میں عطیہ دے دیا     No IMG     وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG    

ترکی کا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا
تاریخ :   07-04-2018

کراچی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) ترک بحری افواج کا اولیور ہیزرڈ پیری کلاس بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو (TCG GELIBOLU)کی چار روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی آمد ہوئی ہے۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اسلط نے ترک بحری جہاز کو کھلے سمندر سے اپنے ہمراہ لے کر بندرگاہ پہنچا جہاں ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں ترک بحری جہاز کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

جہاز کی پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر پاک بحریہ کے بینڈ کی جانب سے روایتی دھنیں پیش کی گئیں اور دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے۔ پاک بحریہ کے سینئر حکام اور ترک سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ترک بحری جہاز کا دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قائم مضبوط دو طرفہ تعلقات کی واضح علامت ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ موجودہ دوستانہ مراسم کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

کراچی میں قیام کے دوران ترک بحری جہاز کے عملے کے لیے پیشہ ورانہ ملاقاتوں اور سماجی سرگرمیوں بشمول مزار قائد پر پھول چڑھانے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

دریں اثناء ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان عزبل نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جو پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان دو طرفہ روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ترک بحری جہاز کا یہ دورہ اس اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان پہلی مشترکہ بحری مشق بھی منعقد کی جائے گی جسے ترگت ریز کا نام دیا گیا ہے۔

اس مشق کے انعقاد کا مقصددونوں افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت اور دو طرفہ پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
مقبوضہ بیت القدس میں غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 8 فلسطینی شہید
پی ٹی آئی ے رہنما و ایم این اے ملک عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری ثابت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »