گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھیجا گیا دستہ اسلامی فورس کا حصہ نہیں،سعودی عرب بھیجا گیا
تاریخ :   18-03-2018

لاہور ( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھیجا گیا دستہ اسلامی فورس کا حصہ نہیں،سعودی عرب بھیجا گیا فوجی دستہ پاک سعودی باہمی سیکیورٹی تعاون کاحصہ ہے،سعودی عرب بھیجا گیا دستہ سعودی عرب کی سرحدوں کے باہر تعینات نہیں ہوگا۔انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹریو دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا تسلسل  الیکشنز یا کسی اور واقعے سے منسلک نہیں۔امن اور پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک کو متاثر نہیں کرنےدیں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول اب سازگار ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ سے بھارت سے خطرہ درپیش ہے۔ بھارت ریاستی دہشتگردی سے پاکستان کے اندر مداخلت ترک کرے۔اسی طرح بھارت کنٹرول لائن کے اطراف مظالم بند کرے۔ بھارت مشرقی سرحدوں سے پاکستان کو روایتی انداز سے چیلنج کر رہا ہے۔بھارتی خطرے سے حفاظت کیلئے چوکس ہیں، ہم نےبھارتی بحریہ کا حاضرسروس افسرپکڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغان سرزمین استعمال کرکےدہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں بےچینی پھیلا رہا ہے۔ افغانستان میں مستقل خطرہ اورملک میں درپیش معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہش مند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن رد الفساد جاری  ہے۔پاکستان نے اپنی سرزمین سے تمام دہشتگرد گروہوں کا کامیابی سے صفایا کیا۔ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشتگرگروپوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حاصل استحکام برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے ۔پاکستان میں دہشت گردوں کی اب کوئی منظم پناہ گاہیں نہیں۔پاکستان نےدہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہ ہونےسےامریکہ کوکئی بارآگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے حالیہ واقعات کو پاکستان سے نہ جوڑا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سعودی عرب بھیجا گیا دستہ اسلامی فورس کا حصہ نہیں۔ سعودی عرب بھیجا گیا فوجی دستہ پاک سعودی باہمی سیکیورٹی تعاون کاحصہ ہے۔سعودی عرب بھیجا گیا دستہ سعودی عرب کی سرحدوں کے باہر تعینات نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پاک افغان بارڈر پر2 لاکھ سے زائد فوجی تعینات ہیں۔افغانستان میں موجودخطرات کےباعث سرحد پردستےتعینات رہینگے۔ دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے کیلئے پاک افغان بارڈرپرچوکیاں بنائی جا رہی ہیں۔ 27لاکھ افغان مہاجرین کی باعزت افغانستان واپسی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں75ہزار جانیں قربان ہوئیں جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 123ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
جھنگ, چنیوٹ روڈ پر کرسچین کالونی جواں سالہ لڑکی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش
قطر عرب ممالک کے خدشات دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے: : مصر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »