پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ فورسزکے ہاتھوں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا
تاریخ :   26-08-2018

راولپنڈی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ فورسزکے ہاتھوں کوئی شخص جاں بحقنہیں ہوا، حقائق جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا، وزیرستا ن کے لوگ پرامن ہیں، کورٹ مارشل سے متعلق وائس آف امریکا دیوہ کی خبرحقائق کے منافی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں کوئی شخص فورسز کے ہاتھوں جاں بحق نہیں ہوا۔وائس آف امریکا کی خبر جھوٹ پرمبنی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ پرامن ہیں۔ وزیرستان کے عوام امن برقرار رکھنے کی روایات جانتے ہیں۔ سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ کورٹ مارشل سے متعلق وائس آف امریکا دیوہ کی خبرحقائق کے منافی ہے۔

وائس آف امریکا،ڈیوہ ریڈیونےمن گھڑت رپوٹنگ کی روایت برقراررکھی۔

وی او اے دیوہ غلط رپورٹنگ کی روایت پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی نہیں کرا سکتے۔ واضح رہے وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ میں پاکستان کے سکیورٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جمعے کے روز ہمزونی کے علاقے میں جب مقامی لوگ غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف اجتجاج کر رہے تھے اس دوران سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاکجب کہ 12 افراد زخمی ہوئے۔بعد میں فائرنگ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی۔ فائرنگ کے واقعے کیخلاف مقامی قبائل نے دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محسن جاوید نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل عام کے ذمہ داروں کا کورٹ مارشل کیا جائے۔ جس پر مقامی انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ یہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں اور اس کا فیصلہ فوج نے کرنا ہے۔ محسن جاوید کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی23 رکنی کابینہ کا اعلان
متحدہ اپوزیشن نے صدارتی امیدوار کے لئے مولانا فضل الرحمن کے نام پیش کر دیا
Translate News »