آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ
تاریخ :   26-11-2017

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو انتہائی خطرناک صورتحال میں دھکیلنے پر شریف خاندان کا کٹھ پتلی وزیر اعظم اپنے وزیروں سمیت گھرجائے،وزیر اعظم اور انکے وزیروں نے انتہائی حساس معاملہ بگاڑ کر ملک کو سنگین بحران کی دلدل میں دھکیل دیا، آپریشن کے نام پر ایسی چنگاری سلگائی گئی جس نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لیا،حکومت نے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ جاری کرنے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کرکے حکومت نے غلطی پر پردہ ڈالنے کے تاثر کو تقویت دی،ملک میں امن کی بحالی اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے وزیراعظم وزیر داخلہ سمیت مستعفی ہوں،ملک میں قبل ازانتخاب کروائے جائیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں چیئر مین پی ٹی آئی نے پاکستان کو انتہائی خطرناک صورتحال میں دھکیلنے پر کپتان کا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون بھی عہدے چھوڑدیں،وزیرقانون کو بہت پہلے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئیے تھا،وقت آگیا ہے کہ شریف خاندان کا کٹھ پتلی وزیر اعظم اپنے وزیروں سمیت گھرجائے،وزیر اعظم اور انکے وزیروں نے انتہائی حساس معاملہ بگاڑ کر ملک کو سنگین بحران کی دلدل میں دھکیل دیا، آپریشن کے نام پر ایسی چنگاری سلگائی گئی جس نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لیا۔انہوں نے کہا کہ ماردھاڑ اور املاک کی تباہی کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے، حکومت نے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ جاری کرنے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مطالبہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کرکے حکومت نے غلطی پر پردہ ڈالنے کے تاثر کو تقویت دی،یہ سوال پیدا ہواکہ ڈان لیکس کیطرح کیا ختم نبوت جیسے حساس ترین معاملے سے بھی جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی قیمت پر شریفوں کی کرپشن بچانے پر پوری قوت صرف کئے ہوئے ہے،جمہوریت کا خون ہو یا ملک میں عدم استحکام, حکومت ہر قیمت پر شریفوں کی کرپشن بچانا چاہتی ہے،حکومت کو اسکی اجازت نہیں دی جاسکتی،ملک میں امن کی بحالی اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے وزیراعظم وزیر داخلہ سمیت مستعفی ہوں،ملک میں قبل ازانتخاب کروائے جائیں

Print Friendly, PDF & Email
اسلام آباد پولیس کی طرف سے داغے گے شیل اور پلاسٹک کی گولیوں کے خول.یہ ھیں
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سرکاری دورے پر ہنگری پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »