مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا     No IMG     خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا     No IMG     لاہور, بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کردیا     No IMG     مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی     No IMG     شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ     No IMG     پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات     No IMG     وزیراعظم کا نوٹس، ڈی پی او قصور معطل     No IMG     پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم     No IMG     اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی     No IMG     احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید آصف زرداری سے فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست مسترد     No IMG     سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے     No IMG     سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 13 ریجنز میں ہونے والی تقریبات مفت ہوں گ     No IMG     مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 11 بجے سنایا جائے گا     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا۔     No IMG    

تحریک انصاف کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھارت میں سیاسی پناہ مانگ لی
تاریخ :   11-09-2019

پشاور(ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–11 ستمبر 2019) تحریک انصاف کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ مانگ لی۔بلدیو کمار بھارت میں اپنے اہل خانہ کے 3 افراد کے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔پاکستان میں موجود بلدیو کمار کی فیملی ممبران کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی پناہ کے معاملے میں پیش رفت سے متعلق ابھی معلومات نہیں ہیں کیونکہ بریت کے بعد سے بلدیو کمار بھارت چلے گئے تھے اور ان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار پر پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا، یہ الزام ڈاکٹر سورن سنگھ کے خاندان نے لگایا اور عدالت نے بلدیو کمار کو بری کیا،پاکستان تحریک انصاف نے بلدیو کمار کی پارٹی رکنیت کو ختم کردیاتھا،اب ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بلدیو کمار بھارت گئے اور وہاں شہریت کے لیے درخواست دی ،وہ جہاں جانااوررہنا چاہتے ہیں ان کی مرضی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیو کمار کی جانب سے پاکستانی اقلیتوں کو آزادی نہ ہونے کا الزام شرمناک ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل طور پر آزادی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا کریمینل لوگوں سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی ہوسکتاہے، کسی پر قتل کا الزام ہوتو اس کے ساتھ نہ تو پی ٹی آئی کا کام ہے او رنہ ہی حکومت کا ، بلدیو کمار نے بھارتی شہریت کے حصول کی درخواست دی ہے اس پر بھارت جانے اور وہ جانیں، اقلیتوں کو پاکستان میں نشانہ بنائے جانے کا الزام شرمناک ہے۔22اپریل 2016کو خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں وزیراعلی پرویز خٹک کے مشیر برائے اقلیتی امور اور رکن اسمبلی سورن سنگھ کو قتل کر دیا گیا تھا، سورن سنگھ کے سیاسی حریف بلدیو کمار کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم 26اپریل 2018کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بلدیو کمار کو شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
الیکشن کمیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار
وزیراعظم 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے
Translate News »