ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا     No IMG     لیبیا کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد لاپتا     No IMG     صومالیہ ,میں امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں 52 شدت پسند ہلاک     No IMG     پولیس کی درندگی نے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھادی     No IMG     پیپلز پارٹی کے رہنما قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکار و موٹر سائیکل چوریوں کا نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی     No IMG     بھارت میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک اور ایک ہزار 36 افراد متاثر     No IMG     سابق آرمی چیف راحیل شریف کو این او سی جاری     No IMG     چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں,صوبائی وزیر اطلاعات     No IMG     پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 بچے زخمی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں ٹرک پر برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     سوڈان ,میں حکومت کے خلاف مظاہرے، ڈاکٹر سمیت 3افراد جاں بحق     No IMG     حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے، پاکستان کے اچھے دن شروع ہوگئے ہیں, فواد چوہدری     No IMG     گیس لیکج سے 2 دھماکے ،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی     No IMG     برطانوی وزیر اعظم مے کے یورپی رہنماؤں سے رابطے     No IMG     پیپلزپارٹی ک رہنماؤں کا حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ     No IMG    

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد
تاریخ :   07-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر فرد جُرم توہین عدالت کیس میں عائد کی گئی۔ سماعت کے دوران جسٹس

اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب! آپ نے فرد جُرم تیار کی ہے؟ وکیل عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرا موکل عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنا چاہتا ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آج معاملہ فرد جُرم سے متعلق ہے۔
معافی کا معاملہ پھر کبھی مناسب وقت میں دیکھیں گے۔ جس کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر آرٹیکل 204/3 کے تحت فرد جُرم عائد کر دی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 30 اکتوبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی توہین عدالت کے معاملے پر معافی کو مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ عامرلیاقت عدالت اور عدالتی احکامات کی تضحیک کرتے رہے ہیں جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اس عدالت کی عزت بڑھائی ہے، آپ عدالتوں کی تضحیک کرتے ہیں ،بعد میں معافی مانگتے ہیں۔ فرد جُرم عائد ہونے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت پر نا اہلی کی تلوار بھی لٹکنا شروع ہو گئی ہے جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے دو رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کیس میں نااہل کیا جا چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے وزیر داخلہ شہریار آفریدی
احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں مسلم لیگ ن ہی ملوث ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان
Translate News »