چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

تحریک انصاف کو دھاندلی سے حکومت ملی، بلاول بھٹو زرداری
تاریخ :   12-01-2019

کوٹری( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکومت سندھ کے عوام سے سوتیلا سلوک کرر ہی ہے۔ وفاقی حکومت جانتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ اور کام میں شکست نہیں دے سکتی اسی لئے ہمارے خلاف سازشیں کررہی

ہے،ہم انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

کہا کہ پی ٹی آئی کو دھاندلی سے حکومت ملی، وفاقی حکومت جانتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ اور کام میں شکست نہیں دے سکتی اسی لئے ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے۔ نااہل وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے اور پی پی پی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت سوچ رہی ہے کہ اٹھارویں ترمیم ختم کرکے ان کو فائدہ ہوگا لیکن اگر وہ آئین پر کوئی حملہ کریں گے تو اس سے وفاق کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے الیکشن سے پہلے جتنے وعدے کیے سب جھوٹ نکلے، سبز باغ عوام کے لیے کانٹوں کا ہار بن گئے، حکومت جتنا آگے جارہی ہے ملک اتنا پیچھے جارہا ہے، ہم انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے اصولوں کی سیاست کا دھوکا دے کر عوام کو بیوقوف بنایا، آپ اور آپ کے لاڈلوں نے عہدے تو حاصل کئے لیکن پاسداری نہیں کرسکے، آپ کے وعدے اور اعلانات سب فراڈ نکلے۔ تمہارے ای سی ایل اور نیب سے نہیں ڈرتے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لو، تم سے پہلے بھی بہت فرعون آئے، تم کیا چیز ہو تم کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ہو، تم باز نہ آئے تو تمہیں سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟ کیوں دیوار سے لگا رہے ہو؟ پانی، بجلی، گیس بند کرکے سندھ میں کربلا برپا کردیا ہے ۔ وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا۔ وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سوچ رہی ہے 18 ویں ترمیم ختم کر کے انہیں فائدہ ہوگا۔ اگر سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خوا اور جنوبی پنجاب کے عوام نے اپنا حق لینے کیلئے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا تو تمہارے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔ مارے صبر کو لبریز نہ کرو تم سے پہلے بھی فرعون آئے ان سے سبق سیکھو۔

Print Friendly, PDF & Email
سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔
آصف علی زرداری اور نوازشریف کواگلے پانچ ماہ میں اکٹھا کر دوں گا، فضل الرحمان
Translate News »