آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

تحریک انصاف پنجاب کے صدر علیم خان واقعی ہی اے ٹی ایم مشین نکلے
تاریخ :   22-06-2018

لاہور:(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر علیم خان کے اثاثوں کی کل مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ سے زائد جب کہ ایک ارب روپے کے مقروض ہیں، ان کے پاس ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ، 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیوں کے مالک ہیں ،ان کی پاکستان میں 43 جب کہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر علیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ہے جب کہ وہ ایک ارب روپے کے مقروض ہیں۔دستاویزات کے مطابق علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے، ان کے پاس ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے، وہ 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیوں کے مالک ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک ہے۔دستاویزات میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے جب کہ ان کے پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں۔دستاویزات کے مطابق علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار ہے، ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے جب کہ ان کے پاس موجود لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔اس کے علاوہ علیم خان نے اپنی ہی بنائی ہوئی کمپنی سے 69 کروڑ 97 لاکھ 4 ہزار 306 روپے بطور قرض لیے، ان کی پاکستان میں 43 جب کہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے 2015 تا 17 تنخواہ اور منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار 799 روپے کمائے، تین سال میں ایک کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا، وہ ایک ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کے موجودہ اثاثوں میں 41 کروڑ 7لاکھ 10 ہزار 277 روپے کا اضافہ ہوا، ان کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ہے جب کہ انہوں نے بیرون ممالک 23 دورے کیے جن پر 21 لاکھ 65 ہزار روپے اخرجات آئے۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ ایک ، ایک گول سے برابر
محمد عامر نے کروڑوں شائقین کرکٹ کو افسردہ کردیا
Translate News »