پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے مسائل دم توڑ جائیں گے محمد عثمان طور
تاریخ :   01-12-2017

فیصل آباد (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک پھیلے ہوئے ہر مرحلے میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے مسائل دم توڑ جائیں گے اور معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا ،ْ آج اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوئہ رسولﷺ کی پیروی ضروری ہے ۔
عید میلاد النبیؐ 1439ھ کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد عثمان طور نے کہاکہ نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کے مبارک موقع پر اہل وطن اور تمام مسلمانان عالم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کا مقدس دن ہمارے لئے تذکیروتجدید عہد کادن ہے تاکہ اہل اسلام تعلیمات نبویﷺ سے اپنا رشتہ مزید مضبوط بنا کر اپنے معاشرے ہی نہیں بلکہ اس کرہ ارض کو جنت نظیر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
حضور اکرم نبی رحمت ﷺ کی بعثت کامقصد اس دنیا سے ظلم، فسق و فجور اور خود ساختہ خدائوں کے خاتمے کے علاوہ بنی نوع انسان کے لئے رحمت و شفقت کو عام کرنا تھا۔ آقائے نامدار حضرت محمد ﷺ نے ظلم اور جہالت سے بھرے ہوئے معاشرے میں خود مثال بن کر نیکی، بھلائی اور صلہ رحمی کادرس دیا۔ آپ ؐ کی آفاقی تعلیمات کاخلاصہ یہ ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کی جائے ، کسی بھی حالت میں انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو پھرسے جوڑدیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ آپ ؐ کی تعلیمات دکھی انسانیت کے لئے خوشیوں کی نوید ہیں۔ اگر تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک پھیلے ہوئے ہر مرحلے میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے مسائل دم توڑ جائیں گے اور معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا۔ یہی سیرت النبیﷺ کاحقیقی پیغام ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور وطن عزیز کو حقیقی ترقی وخوشحالی کاگہوارہ بنا دے جو ہمارا نصب العین ہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد عثمان طور نے کہا کہ وہ اس پرمسرت اور بابرکت موقع پر مسلمانانِ عالم ، خصوصاً تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس دن کی فضلیت،سعادت و برکت سے ہر مسلمان کا دل منوراور روشن کر دے اور وطن عزیز کو اس یومِ مبارک کے فیوض و برکات سے مالا مال کر دے۔
محمد عثمان طور نے کہا کہ خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12ربیع ا لا ول کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کاعظیم ترین دن ہے۔ آج اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوئہ رسولﷺ کی پیروی ضروری ہے کیونکہ ہماری بقاء اور دینی و دینوی کامیابی اسی اسوئہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے با سعادت دن کو منانے کا سب سے احسن طریقہ یہ ہے کہ ہم عہد کریں کہ ہم اپنے کردار، گفتار اور عمل سے دنیا پر یہ ثابت کریں کہ ہم رحمتہ العالمین ﷺکے اُمتی ہیں۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کر نا ہو گا کہ ہم اسوئہ حسنہ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد واتفاق، باہمی محبت ورواداری، عفوودرگذر اور احساس ذمہ داری جیسے اوصاف پیدا کریں گے جو ہمارے ملک و قوم کی بقاء اور ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوں۔
اس بابرکت موقع پران تمام شہداء ، غازیوں اور مجاہدوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت اور اسے فتنوں سے پاک رکھنے کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ ان میں ہماری افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس، سول آرمڈ فورسز اور قوم کا ہر جوان بچہ بوڑھا ، مائیں،بہنیں بیٹیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں اپنی زندگیاں تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں ،وزیراعظم
سپریم کورٹ کا اسلام آباد دھرنے کے شرکا کیخلاف آپریشن سے متعلق انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »