ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا     No IMG     لیبیا کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد لاپتا     No IMG     صومالیہ ,میں امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں 52 شدت پسند ہلاک     No IMG     پولیس کی درندگی نے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھادی     No IMG     پیپلز پارٹی کے رہنما قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکار و موٹر سائیکل چوریوں کا نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی     No IMG     بھارت میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک اور ایک ہزار 36 افراد متاثر     No IMG     سابق آرمی چیف راحیل شریف کو این او سی جاری     No IMG     چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں,صوبائی وزیر اطلاعات     No IMG     پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 بچے زخمی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں ٹرک پر برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     سوڈان ,میں حکومت کے خلاف مظاہرے، ڈاکٹر سمیت 3افراد جاں بحق     No IMG     حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے، پاکستان کے اچھے دن شروع ہوگئے ہیں, فواد چوہدری     No IMG     گیس لیکج سے 2 دھماکے ،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی     No IMG     برطانوی وزیر اعظم مے کے یورپی رہنماؤں سے رابطے     No IMG     پیپلزپارٹی ک رہنماؤں کا حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ     No IMG    

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں کم سے کم 16 فلسطینی گرفتار
تاریخ :   12-08-2018

بیت المقدس ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں کم سے کم 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں تلاشی کی کارروائیوں میں سابق اسیران سمیت پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق طولکرم سے گرفتار فلسطینیوں کی شناخت الشیخ لوئی ھرشہ ، اسامہ جودت، دو سگے بھائیوں خالد محمد عجولی اور ولید محمد عجولی اور علی محمد ابو بکر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ان کی عمریں 27 سے 33 سال کے درمیان ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تلاشی کی کارروائیوں سے قبل جگہ جگہ ناکے لگا کر شہر کو سیل کردیا اور اس کے بعد مسلسل دو گھنٹے تک شہریوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی گئی۔

ادھر بیت لحم میں تلاشی کے دوران عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینی موسیٰ نواورہ کے بیٹے سمیح موسیٰ نوارہ کو حراست میں لے لیا۔

قلقیلیہ سے کفر سابا کے مقام پر تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو حراست مین لیا گیا۔ ان کی شناخت قتیبہ وصفی ملح اور محمود شریم کے ناموں سے کی گئی ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں گھر گھر تلاشی کے دوران عیبابوس کے مقام سے فلسطینی دیہی کونسل چیئرمین طالب محمود حمد کے گھر میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی۔ الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی میں ندیم بسام فقوسہ کو حراست میں لے لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ ایران کا دورہ کریں گے
غرب اردن: یہودی کالونی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
Translate News »