شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

بھارت

  • بھارت نے جاسوسی کے الزام میں خاتون سفارتکارکو تین سال قید کی سزا سنا دی

    بھارت ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) بھارتی عدالت نے سابق سفارت کار مادھوری گپتا کو اہم قومی معلومات پاکستان کے خفیہ ادارے کو فراہم کرنے پر تین سال قید کی سزا سنادی۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کی عدالت نے پاکستان میں تعینات سابق بھارتی سفارت کار مادھوری گپتا کو اہم معلومات پاکستان کی خفیہ ایجنسی

    کے دو اہلکاروں کو فراہم کرنے پر آئین کے سیکشن 3 کی دفعہ 1 سی اور سیکشن 5 کے تحت تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا ہے۔ کل عدالت نے اسی قانون کے تحت خاتون سفارت کار کو مجرم قرار دے دیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق خاتون سفارت کار کو اہم معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو ای میل کے ذریعے فراہم کرنے پر مجرم قرار دیا ۔ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معلومات ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق نہیں تھیں اس لیے ملزمہ پر جاسوسی کی دفعات کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا تاہم اہم معلومات کی فراہمی سے سفارت کار کے دوسرے اہلکاروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ واضح رہے اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارت خانے میں سیکنڈ سیکریٹری پریس و انفارمیشن کے فرائض انجام دینے والی خاتون سفارت کار مادھوری گپتا کو 22 اپریل 2010ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں مبشر رانا اور جمشید کو ای میل کے ذریعے اہم ملکی معلومات فراہم کرنے کے الزامات تھے۔ ملزمہ نے اس جرم کا ارتکاب پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار جمشید کی محبت میں کیا تھا۔

  • بھارت میں ہندو دہشت گردوں نے ایک مسلمان کو ہلاک کردیا

    بھارت ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساتنا میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں ہندو شرپسندوں نے ایک مسلمان شخص پر تشدد کرکے اسے جاں بحق کردیا اطلاعات کے مطابق مشتعل ہجوم نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 45 سالہ ریاض کو لاٹھی اور پتھر سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا دوست 33 سالہ شکیل واقعہ میں شدید زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ کچھ سالوں کے دوران گائے اسمگل کرنے یا گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں ایک درجن سے زائد مسلمان مارے جاچکے ہیں۔

  • بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا

    کشمیر( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا ہے۔ بھارت کی جانب سے 330 میگاواٹ پر توانائی پیدا کرنے والے کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو ہمالیہ خطے میں تعمیر کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشن گنگا پاور اسٹیشن سے خطے میں ناصرف توانائی کی ضرورت پوری ہوگی بلکہ دیگر خطوں کو بھی بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر منصوبوں پر بھی گزشتہ 4 برسوں میں تیزی سے کام جاری

  • بھارتی وزیر اعظم کا دورہ کشمیر مظالم پر پردہ ڈالنے اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، یاسین ملک

    سرینگر ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ ایک طرف کشمیریوں کو قتل اور زخمی کرنے، بینائی سے محروم کرنے اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرکے جیلوں میں ڈالنے کا عمل جاری ہے اور دوسری طرف ان مظالم پرپردہ ڈالنے اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے بھارتی وزیراعظم کے دورئہ کشمیر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کو جنگ کے میدان میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں روزانہ معصوم بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ فوجی طاقت کا استعمال کرکے وادی کشمیر میںقبرستان کی خاموشی بپا کی جارہی ہے۔یاسین ملک نے مثالی ہڑتال اور احتجاج پر کشمیریوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پرامن احتجاجکو روکنے کیلئے بھارتی فورسز اورپولیس کے اقدامات ان لوگوں کے لئے چشم کشا ہیں جو کشمیرمیں جاری جدوجہد آزادی کو عوامی تحریک نہیں مانتے۔بھاتی فورسز نے گزشتہ روز لالچوک کی طرف مارچ کرنے پرجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے متعدد رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا جن میںمحمد صدیق شاہ، شیخ عبدالرشید، بشیر احمد کشمیری ،غلام محمد ڈار ، شیخ محمد اسلم، محمد حنیف ڈار، امتیاز احمد ڈار، فیاض احمد لون، امتیاز احمد گنائی،بشارت احمد بٹ اور دیگر شامل ہیں۔ محمد یاسین ملک نے پارٹی رہنما شہید اشفاق مجید وانی کو شاند ار خراج عقیدت پیش کیا ہے جو 1990ء میں 3رمضان المبارک کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔

  • نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ایک فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں تھا، کل جماعتی حریت کانفرنس ، سید علی گیلانی

    سرینگر( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا دورہ درحقیقت ایک فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں تھاکیونکہ ان کے دورے کے موقع پر یہاں کی پوری آبادی کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت ہمیشہ فوجی طاقت کے ذریعے محکوم کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور جب بھی کوئی بھارتی حکمران جموں وکشمیر کا دورہ کرتا ہے تو نام نہاد سیکورٹی کے نام پریہاں قدغنوں اور پابندیوں کا سلسلہ تیز کیا جاتا ہے جس سے پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں افاضہ ہوتا ہے۔ترجمان نے مشترکہ حریت قیادت کے لالچوک چلوپروگرام پرپابندی اور آزادی پسند راہنماؤں، کارکنوں اور عام نوجوانوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہارِرائے کی آزادی کے حق کو طاقت کے بل پر دبانابھارت کے جمہوری دعوئوں کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نئی دلی کے اپنے آقائوں کی خوشنوری کیلئے اپنی ہی قوم کے خلاف جنگ چھڑ رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکمرانو ں نے محض اپنی کرسی کی خاطر اپنے ضمیر اور غیرت کو گروی رکھا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں عملاً مارشل لا نافذ ہے اور کٹھ پتلی حکمرانوں کے ’’گولی نہیں بولی‘‘ اور ’’نظریات کی لڑائی‘‘ جیسے نعرے زمین میں دفن ہوچکے ہیں۔ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیئرمین سید علی گیلانی ، محمد اشرف صحرائی، حاجی غلام نبی سمجھی، غلام احمد گلزار، محمد یوسف نقاش، محمد اشرف لایہ، بلال احمد صدیقی، محمد یاسین عطائی، عمر عادل ڈار، سید امتیاز حیدر بشیر احمد بٹ اور دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں عام نوجوان کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکو تحریک آزادی کے راستے سے ہرگز ہٹایا نہیں جاسکتا۔ترجمان نے کٹھ پتلی حکومت کو خبردار کیا کہ پُرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کے سنگین نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ دار وہ خود ہو گی۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کی شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندئ کے لیے دُعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم خون سے سینچی ہوئی تحریکِ آزادی کو جاری رکھنے کے لیے ہمہ تن جدوجہد کریں اور کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیںجس سے عظیم اور بے مثال قربانیوں پر حرف آنے کا احتمال پیدا ہو۔ سید علی گیلانینے کہا کہ وہ مولوی محمد فاروق کے خاندان کی ان کاوشوں کے دل سے معترف ہیں جو انہوں نے جموں کشمیر میں اشاعت دین کے حوالے سے کی ہیں ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ مولوی محمد فاروق کے ساتھ انکی کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں جبکہ خواجہ عبدالغنی لون کے ساتھ بھی انکے طویل مراسم رہے ہیں اور وہ عبدالغنی لون کی فطری صلاحیتوں اور جرأت کی ہمیشہ داد دیتے رہے ہیں۔

  • بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا

    نئی دہلی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا۔گزشتہ روز نیو دہلی کی عدالت نے جاسوسی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات رہنے والی سفارت کار مادھوری گپتا ملک کی خفیہ دستاویزات پاکستان کو فراہم کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرماکے مطابق مادھوری گپتا اسلام آباد میں اپنی تعیناتی کے دوران دفاع، وزارت داخلہ اور بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اہم افسران اور ان کے خاندانوں کے بارے میں تفصیلات پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرتی رہی ہیں۔جس کی وجہ سے ان افسران کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔ مادھوری گپتا آٹھ سال پہلے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں سیکنڈسیکرٹری پریس اینڈانفارمیشن کی حیثیت سے تعینات تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران ان کی دوستی پاکستانی آفیشلز مبشر رضا رانا اور جمشید سے ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ جمشید سے انہیں محبت ہو گئی تھی۔اور وہ ایک مقامی صحافی کے ذریعے انہیں بھارتی خفیہ معلومات فراہم کرتی رہیں۔مادھوری گپتا کودہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 22اپریل 2010ئ کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا تھا۔ اور ان پر بھارت کی کلاسیفائیڈ معلومات پاکستانی آفیشلز کو فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نےمحمد یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

    سرینگر ۔ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر میں گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر مشترکہ حریت قیادت کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کل نما ز جمعہ کے بعد مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے ۔

  • بھارت میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک

    بنارس ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم سے کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں تاہم اب بھی کئی افراد پل تلے دبے ہوئے ہیں۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق بنارس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر ہونے والا فلائی اوور کا ایک حصہ منگل کی شام زمین بوس ہوگیا جس کے نیچے میں گزرنے والی سواریاں اور افراد اس کے ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع نے اب تک 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد،آپریشن جاری رکھنے کا اعلان,بھارتی وزیر داخلہ

    نئی دہلی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں سرگرم آزادی تحریک کے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز کو

    یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔بھارتیمرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی فیصلہ لینا ٹھیک نہیں رہے گا جبکہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے دوٹوک الفاظ میں سیز فائر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی عسکریت پسندی کا خاتمہ کیے جانے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے وزیر دفاع نرملاسیتارمن نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنگ کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر میں فوج کی جانب سے ملی ٹنسی کا خاتمے کرنے کے لیے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں جموں و کشمیر میں انتہاپسندی اور ملی ٹنسی کا خاتمے کرنے کے لیے کامیابی سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں کارروائیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی

  • بھارت میں تیزآندھی اورمٹی کےطوفان سے86 افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے‘ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے-حکام

    نئی دہلی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں تیزآندھی اور مٹی کے طوفان سے 86 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی،، اترپردیش، آندھراپردیش اور مغربی بنگال میں تیزآندھی اور مٹی کے طوفان سے کم از کم 86 افراد جان کی بازی ہار گئے۔وفاقی اور صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹیز کے حکام کے مطابق شمالی ریاست اتردپیش میں 48 افراد، آندھرا پردیش میں 20 مغربی بنگال میں 16اور دارالحکومت نئی دہلی میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے طوفان کی وجہ سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، حکام کو متاثرہ لوگوں کو ممکنہ امداد فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت دہلی سمیت چار ریاستوں میں طوفان گردوباد تباہی مچائی۔حکام نے آنے والے دنوں میں مزید خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے اور ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔۔دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 109 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جن کے سبب سینکڑوں درخت اکھڑ گئے جس سے ٹریفک درہم برہم ہو گئی، جبکہ دہلی میںمیٹرو اور ایئر سروس بھی متاثر ہوئی۔دہلی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے کم از کم 70 پروازیں دوسری جگہوں کے لیے موڑ دی گئیں۔ چاروں ریاستوں میں ہائی الرٹ ہے اور مزید آسمانی بجلی والے طوفان کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔اترپردیش کے ریلیف کمشنر نے بتایا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ آندھرا پردیش کے ریلیف کمشنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ ریاست کے مختلف حصوں میں تیز ہواﺅں اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔دہلی کی ریلیف کمشنر منیشا سکسینہ نے بتایا کہ تیز ہواﺅں کی وجہ سے درخت گرنے سے پانڈو نگر علاقے میں ایک خاتون کی موت ہوئی ہے جبکہ سرکاری نشریاتی ادارے نے خبر دی ہے کہ اینٹوں کی زد میں آنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 3 مئی کو آنے والے طوفان میں 125 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے، طوفان کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اترپردیش میں ہوئی تھیں۔