مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا     No IMG     خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا     No IMG     لاہور, بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کردیا     No IMG     مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی     No IMG     شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ     No IMG     پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات     No IMG     وزیراعظم کا نوٹس، ڈی پی او قصور معطل     No IMG     پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم     No IMG     اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی     No IMG     احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید آصف زرداری سے فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست مسترد     No IMG     سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے     No IMG     سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 13 ریجنز میں ہونے والی تقریبات مفت ہوں گ     No IMG     مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 11 بجے سنایا جائے گا     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا۔     No IMG    

بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کردیا گیا
تاریخ :   12-09-2019

ممبئی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–12 ستمبر 2019)ممبئی بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کردیا گیا ہے۔ عادل گزیری اِس وقت عارضی طور پر ممبئی میں اپنے ایک دوست کے گھر رہ رہے ہیں۔کشمیری گلوکار عادل گریزی گزشتہ ماہ اپنے اہلِ خانہ سے ملنے مقبوضہ کشمیر گئے تھے، ایک ماہ گزرنے کے بعد جب وہ 3 ستمبر کو واپس ممبئی آئے تو اْن کے مالک مکان نے گھر میں رکھنے سے منع کردیا۔ عادل گریزی بھارتی کشمیری گلوکار ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور اْن کے اہلِ خانہ مقبوضہ کشمیر میں ہی رہائش پذیر ہیں جبکہ عادل گریزی اپنے کیرئیر کی وجہ سے ممبئی میں ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔گلوکار عادل گریزی صوفی، پنجابی اور ہندی گیت گاتے ہیں اور کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی اِن کی گلوکاری کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل گریزی نے بتایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں واقع اپنے آبائی علاقے بانڈی پورہ سے جب 3ستمبر کو واپس ممبئی آئے تو میرے ساتھی روم میٹ سے مجھے معلوم ہوا کہ میں اب اْن کے ساتھ کرائے کے اپارٹمنٹ میں نہیں رہ سکتا ہوں ۔گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے مکان مالک کو آگاہ کر کے گیا تھا کہ میں گھر والوں سے ملنے جا رہا ہوں اور 3 ستمبر کو واپس آجاؤں گا اور اِس دوران میرا اپنے روم میٹ اور دوستوں سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا لیکن جب میں واپس آیا تو مجھے کہا گیا کہ تْم اب یہاں نہیں رہ سکتے ہو۔عادل گریزی نے کہا کہ ’جب میں پہلی بار ممبئی آیا تھا تو مجھے کہا گیا تھا کہ کشمیری ہونے کی حیثیت سے تمہیں ممبئی میں گھر کرائے پر مِلنا مشکل ہوگا اور مجھے مشورہ دیا گیا کہ کسی ہندو دوست کے نام پر معاہدہ کرکے گھر کرائے پر لے لوں اور میں نے ایسا ہی کیا ہندو دوست کے نام پر معاہدہ کر کے گھر لیا لیکن اب مجھے اْسی گھر سے باہر پھینک دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’گھر کرائے پر دِلوانے والے بروکر دنیش راجپوت اور راشد کا کہنا ہے کہ کشمیری ہونے کی حیثیت کی وجہ سے تمہیں نہیں نِکالا گیا ہے جبکہ اپارٹمنٹ میں میرے ساتھ رہنے والے اجے شنکر کا کہنا ہے کہ تمہیں گھر سے بے دخل کرنے کی وجہ یہ ہی ہے کہ تْم کشمیری ہو۔عادل گریزی کا مزید کہنا تھا کہ ’ میرے اہلِ خانہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی زد میں ہیں میں جب وہاں گیا تھا تو میرے والدین نے مجھے واپس ممبئی جانے کا کہا تو مجھے لگا تھا کہ ممبئی میرے لیے محفوظ جگہ ہے لیکن یہاں آنے کے بعد میرے ساتھ ایسا سلوک ہوگا میں نے سوچا بھی نہیں تھا، میں اپنے گھروالوں کو اپنی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں لیکن مقبوضہ کشمیر میں نیٹ ورک سروس بحال نہ ہونے کی وجہ سے رابطہ ممکن نہیں ہے۔کشمیری گلوکار نے بتایا کہ ’ دو دِن قبل میری بہن نے ضلع کے کلکٹر دفتر جا کر مجھے فون کیا تھا میں اپنی بہن کو سب کچھ بتانا چاہتا تھا لیکن نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے میری آواز اْس تک نہیں پہنچ سکی اور رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپوں کے دوران 11 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملٹری ایڈوائزر برائے سعودی وزیردفاع میجر جنرل طلال عبداللہ الثیبی کی ملاقات
Translate News »