دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے بعد ایک مبینہ پاکستانی قیدی فرار
تاریخ :   06-02-2018

سرینگر(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے بعد ایک مبینہ پاکستانی قیدی فرار ہوگیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق پاکستانی قیدی کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ سے تھا جسے منگل کو طبعی معائنے کے لیے کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ایک بڑے سرکاری اسپتال لے جایا گیا تھا۔

لیکن اسپتال کے احاطے میں داخل ہوتے ہی وہاں پہلے سے موجود دو سے تین نامعلوم مسلح افراد نے قیدی کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں پر گولی چلادی اور قیدی کو لے کر فرار ہوگئے۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار موقعے ہی پر ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کا زخمی ساتھی اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم ایک پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ قیدی نے خود ایک پولیس اہلکار سے اُس کی بندوق چھین کر اپنے محافظ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سرینگر کے سری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں افراتفری مچ گئی جس کے دوران پاکستانی قیدی اور اُسے چھڑانے والے مبینہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس اور نیم فوجی دستوں نے واقعے کے بعد علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ پوری شورش زدہ وادئ کشمیر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ لشکرِ طیبہ کے وسیم گروپ سے وابستہ مبینہ پاکستانی عسکریت پسند نوید جھٹ عرف ابو حنظلہ کو پانچ دوسرے قیدیوں کے ساتھ جیل حکام کی ہدایت پر طبعی معائنے کے لیے سرینگر کی مرکزی جیل سے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ذرائع کے بقول ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ نوید کو دو کلو وزنی ہتھکڑیاں پہنائی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود اُس نے ایک پولیس اہلکار کی کاربن رائفل چھین لی اور پھر اس سے فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسپتال میں قیدی کے انتظار میں بیٹھے اس کے مبینہ مسلح ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی اور افراتفری کے دوران نوید اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

تاہم سرینگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امتیاز اسماعیل پَرے نے بتایا ہے کہ طبعی معائنے کے لیے اسپتال لے جائے جانے والے چھ قیدیوں میں سے ایک (نوید) نے ایک پولیس اہلکار کا ہتھیار چھینا اور پھر اُس کے اور اُس کے ساتھیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے بھاگ گیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ اسپتال میں چند ایسے افراد پہلے سے موجود تھے جو غالباً مسلح تھے اور شاید انہوں نے بھی گولی چلائی لیکن ان اطلاعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ نوید کو بھارتی فوج نے 2015ء میں کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان کے بہی باغ علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ریاست کی مختلف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں جن میں 2014ء کے عام انتخابات کے دوراں ایک سرکاری اسکول کے استاد اور پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو قتل کرنے اور شوپیان کے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017کو فاٹا میں نافذ کرنے کی منظوری
سوئٹزرلینڈ اور امریکا کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دےدیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »