آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہ,ترجمان پاک فوج
تاریخ :   04-06-2018

روالپنڈی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف وزری جاری ہے،گزشتہ دنوں ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن میٹنگ میں سیز فائرمعاہدے کی پاسداری پراتفاق ہوا،لیکن بھارت کی جانب سے پاسداری نہیں کی گئی،سول آبادی کو نشانہ بنایا گیاتوبھرپور جواب دیں گے،13سالوں میں 2ہزار سے زائد بار معاہدے کی خلاف ورزی کی،

 

سب سے پہلے پاکستان ہے،ہروہ کام کریں گے جوپاکستان کے مفاد میں ہوگا۔انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13سالوں میں 2ہزار سے زائد بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔پچھلے ہفتے دونوں جانب سے ڈی جی ایم اوز کی بات ہوئی کہ سیز فائرمعاہدے کی پاسداری پراتفاق کیا گیا۔لیکن اس کے باجود بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔اس بات سے کل رات تک ایل اوسی کی خلاف ورزی جاری رہی۔جبکہ بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کی ہے۔اب بھی جب ان کا فائر ایل اوسی پر ہوتا ہے توہم برداشت کرتے ہیں لیکن جب سویلین پرہوتا ہے توہم بھرپور جواب دیتے ہیں۔اگر ہمارا مقصد سیزفائر معاہدے کی پاسداری کرنا ہے توہم جواب نہیں دیں گے لیکن جب دوسری گولی آئیگی توہم جواب دیں گے۔ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔سارک ممالک کے کچھ صحافی آئے تھے ۔ان میں چار بھارتی صحافی بھی تھے۔میری ان سے بات چیت بھی ہوئی۔ہم نے ان کو شمالی وزیرستان کا دورہ بھی کروایا کہ وہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کس طرح ہم نے امن قائم کیا ہے۔ان صحافیوں نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی۔ان میں ایک صحافی نے بتایا کہ جب بھی پاک انڈیا تعلقات قائم ہونا شروع ہوتے ہیں توخراب ہوجاتے ہیں۔میں نے ان سے کہاکہ پاکستان ان سے ثبوت مانگ رہا ہے۔جبکہ ہمارے پا س توکلبھوشن یادیو کی شکل میں ثبوت بھی موجود ہے لیکنبھارت اس کو بھی نہیں مان رہا۔جغرافیائی لحاظ سے پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں۔چاہتے ہیں افغانستان سے امریکی فورسز کا پرامن خلاء ہو۔پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کے دوران 70سے زائد کراس بارڈرفائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔باڑ پاکستان ہی افغانستان کے بھی حق میں ہے۔۔افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔چاہتے ہیں کہ عالمی فورسز افغانستان کو موجودہ حالات میں چھوڑ کرنہ جائیں۔انہوں نے کہا کی افغان مہاجرین کا خلاء چاہتے ہیں۔افغان مہاجرین کی واپسی کے بعد دہشتگردی کا مقابلہ آسان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سکیورٹی فورسز نے دودہائیوں میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ہم نے سیکھا ہے کہ سب سے پہلے پاکستانہے۔ہروہ کام کریں گے جوپاکستان کے مفاد میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ بارڈر پر حالات بہتر ہوئے ہیں۔۔بلوچستان میں سلمان بدینی کے نیٹ ورک کے خاتمے سے بلوچستان میں کافی امن قائم ہوا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کا خیبرپی کے میں انضمام ہوگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
ایران علاقائی سلامتی کے لیےخطرہ ہے, اسرائیلی وزیر اعظم
چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست بھی نہیں دی ۔۔چوہدری نثار نے این اے 59اوراین اے 63سے الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »