مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا     No IMG     خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا     No IMG     لاہور, بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کردیا     No IMG     مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی     No IMG     شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ     No IMG     پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات     No IMG     وزیراعظم کا نوٹس، ڈی پی او قصور معطل     No IMG     پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم     No IMG     اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی     No IMG     احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید آصف زرداری سے فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست مسترد     No IMG     سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے     No IMG     سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 13 ریجنز میں ہونے والی تقریبات مفت ہوں گ     No IMG     مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 11 بجے سنایا جائے گا     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا۔     No IMG    

بھارت کشمیر میں نسل کشی کرنا چاہتا ہے، دنیا نوٹس لے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
تاریخ :   10-09-2019

جنیوا (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–10 ستمبر 2019) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے۔ جموں و کشمیر میں طوفان سے پہلے جیسی خاموشی ہے۔ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
منگل کے روز جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سمجھتا ہے۔ لیکن وہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں روانڈا، سربرنیتشا اور روہنگیا جیسی صورتحال ہے۔ گجرات کی طرح یہاں بھی مسلمانوں کے منظم قتل عام کے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ہفتوں سے کشمیری حریت رہنما نظر بند ہیں۔ جب کہ پیلٹ گن کے شکار مریض اسپتال جانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ وادی میں ادویات کی شدید قلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ باشندے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے چیلنج کیا کہ بھارت ایک بار کشمیر سے کرفیو ہٹا کر تو دیکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر مذاکرات کی دعوت مسلسل ٹھکرائی۔ بھارت آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیرپر ثالثی کی پیشکش کردی
آج ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس و مجالس، سیکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل
Translate News »