گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

بھارت کا طویل رینج والے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ
تاریخ :   18-01-2018

بھارت (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) وزارت دفاع کے مطابق انڈیا نے آج جمعرات کے روز طویل رینج والے بین البر اعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارت کا یہ میزائل تجربہ پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کے خلاف دفاعی صلاحیت بڑھانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

بھارت کی وزارت دفاع نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ پانچ ہزار کلومیٹر رینج  تک مار کے حامل اس ’اگنی فائیو‘ بین البراعظمی میزائل کو خلیج بنگال میں بھارت کے مشرقی ساحل سے فضا میں چھوڑا گیا تھا۔ انڈیا کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ میزائل بھارتی دفاعی صلاحیت میں قابل قدر اضافہ ہے۔

‘اگنی پانچ‘ بھارت میں اگنی میزائل سلسلے کا مقامی طور پر بنایا گیا جدید ترین ورژن ہے۔ اگنی میزائل بنانے کا سلسلہ سن 1980 میں شروع کیا گیا تھا۔ عسکری ماہرین کے مطابق بھارت نے اگنی میزائل پروگرام اپنے روایتی حریف پاکستان اور پھر چین کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا ہے۔

نئی دہلی کے مطابق اسے اپنے پڑوس سے دوہرے خطرے کا سامنا ہے۔ اوّل پاکستان سے جو اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے اور دوئم چین سے جو بھارت کا حریف ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا قریبی دوست ملک مانا جاتا ہے۔

اگنی سلسلے کے دیگر میزائلوں میں بھارت کا اگنی ون سات سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اگنی ٹو کی رینج دو ہزار کلومیٹر تک ہے۔ اگنی تھری اور اگنی فور کی رینج ڈھائی ہزار سے ساڑھے تین ہزار کلومیٹر تک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان علماء کونسل نے فتوے پر افغان صدر کے اعتراضات مسترد کر دیے
عالمی برادری پاکستان پر دباؤ میں مزید اضافہ کرے۔امریکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »