آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

بھارت نے پاکستان سے مسعود اظہر کی حوالگی کا مطالبہ
تاریخ :   14-03-2019

نئی دہلی (ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو)نئی دہلی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان سے مسعود اظہر کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تب تک پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتا جب تک پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیموں اور گروپس کے خلاف کارروائی عمل میں نہ

لائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ریاستی آدمی ہیں۔
اگر وہ اتنے ہی سخی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کر دیں، دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے سخی ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ بات کرنےکے لیے تیار ہیں لیکن صرف تب جب پاکستان دہشتگردوں سے پاک ہو گا کیونکہ مذاکرات اور دہشتگردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
بھارتی دراندازی پر پاکستان کی جانب سے جواب ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں جیش محمد کے ٹھکانے کو ٹارگٹ کیا تھا لیکن پاک فوج نے جیش محمد کی طرف سے بھارت میں کارروائی کیوں کی؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صرف اپنی سر زمین دہشتگردوں کو پناہ ہی نہیں دیتا ، بلکہ جب کوئی ملک ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے تو پاکستان ان دہشتگردوں کی طرف سے حملہ کرتا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی فوج اور آئی ایس آئی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ تعلقات تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔
پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کے مابین صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان نے بین الاقوامی کک باکسنگ میں انڈیا کو شکست دیدی
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے مذاکرات اٹاری میں جاری
Translate News »