مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

بھارت نے جموںوکشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا،چیئرمین میر واعظ عمر فاروق
تاریخ :   30-12-2017

سرینگر ۔ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) مقبوضہ کشمیر میں حریت فور م کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوںنے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں لوگوں کو مسلسل تین مرتبہ جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنے کی شدید مذمت کی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میںا فسوس ظاہر کیا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں اور انکی قیادت کے حوصلے توڑنے کیلئے انہیں بڑے پیمانے پر جبر وا ستبداد کا نشانہ بنارہی ہے ۔میرواعظ نے انتظامیہ کی جانب سے جامع مسجد سرینگر کو بار بارسیل کرکے لوگوں کو یہاں جمعہ کی نماز پڑھے سے روکنے ، خود انہیں گھر میں نظر بند رکھنے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹولہ اپنے آقائوں کی خوشنودی کے لئے کشمیری عوام اورمزاحمتی رہنمائوں پر جبر و تشدد میں متواتر اضافہ کر رہا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ کشمیریوںکو دراصل تحریک آزادی کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی پر جبر و استبداد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم کی پردہ پوشی اور حقائق کو روکنا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ اس طرح کے ناروا اقدامات سے جمہوریت کے بھارتی دعوے کھلوے ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کٹھ پتلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کے حکمران ہونے کا دعویٰ کرنے والے عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میںبھی بری طرح سے ناکام ہوگئے ہیں اور شدید سردی میں جہاں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ زبردست مشکلات میںمبتلا ہیں وہیں اکثر مقامات پر پینے کا پانی میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث روزانہ ٹریفک حادثوں میں انسانی جانوں کا زیاں جاری ہے لیکن حکمران ٹولہ اقتدار کے نشے میں چور عوامی مشکلات کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

Print Friendly, PDF & Email
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے بلا وجہ پیلٹ مار کر میری زندگی مشکلات کا شکار,طالب علم طارق راتھر
امریکہ شام میں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی تیاری کر رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »