گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

بھارت, نئی دہلی میں فوجی پریڈ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے
تاریخ :   14-01-2019

نئی دہلی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کے بعد بھارتی دارالحکومت میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندو جنونیت اور جنگی اشتعال کے باعث جہاں مقبوضہ کمشیر میں آزادی کی تحریک پھل پھول رہی ہے وہیں اب بھارت

کے اپنے علاقوں میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت میں پیش آیا ہے۔جہاں ایک خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران سینکڑوں فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر سینکڑوں فوجی جوان اور بڑی تعداد میں عسکری افسران پریڈ کی ریہرسل کر رہے تھے کہ ایک خاتون نے مردانہ وار انداز میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اس موقع پر خاتون نے وہاں موجود اہلکاروں کو دھکے بھی دئیے جس کے بعد خاتون کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مدھرورما کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔اس کا پاکستان سے کسی قسم کاکوئی تعلق یا رابطہ ثابت نہیں ہو سکا۔خاتون کا تعلق ریاست تلنگانہ کے علاقے نظام آباد سے ہے اور اسے 12سال قبل طلاق ہو گئی تھی۔اس کا سابق سسرال ممبئی میں مقیم ہے۔خاتون چند روز قبل نظام آباد سے بذریعہ ٹرین ممبئی کے لیے نکلی تھی لیکن وہ وہاں پہنچی نہیں جس کے بعد نظام آباد میں ہی اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی۔
خاتون کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں رہی۔اس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کرائے گئے طبی معائنے سے بھی ہوئی۔خاتون کو جلد ہی اس کے ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی قابض فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے آرہے ہیں اور اب بھارت کی اپنی ہی سرزمین پر بھی فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
جڑانوالہ بنیادی سہولیات سے محروم اہل سٹی پتهر کے زمانے میں جینے پر مجبور
ڈیم فنڈ میں 9 ارب روپے جمع ہوگئے
Translate News »