ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG    

بھارت فوج کے خلاف مقدمہ واپس نہ لینے پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو برطرفی کی دھمکی
تاریخ :   01-02-2018

بھارت  (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینیر لیڈر ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے دھمکی دی ہے کہ اگر نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس کی طرف سے بھارتی فوج کے ایک میجر اور اُس کے ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا قتل کا مقدمہ واپس نہیں لیا جاتا ہے تو وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بر طرف کیا جائے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، فوجی افسر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کئے جانے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ۔”یہ کیا بکواس ہے۔ اس حکومت کو برطرف کردو۔ محبوبہ مفتی سے کہہ دو اگر فوج کے خلاف دائر کی گئی ایف آئی آر واپس نہیں لی جاتی ہے تو اس کی حکومت کو برطرف کیا جائے گا”۔

یاد رہے گزشتہ سنیچر کو بھارتی فوج نے شورش زدہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان کے ایک گاؤں گناؤ پورہ میں پتھراؤ کرنے والے ایک ہجوم پر گولی چلائی تھی جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک اور نو دوسرے شہری زخمی ہوئے تھے۔ بُدھ کے روز مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی جب سری نگر کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں سے ایک 19 سالہ رئیس احمد گنائی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

نوجوان کے مرنے کی خبر جب شوپیان پہنچی تو وہاں اور ہمسایہ ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے جن کے دوران بعض مقامات پر تشدد بھڑک اُٹھا۔ شوپیان اور پلوامہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل ہڑتال ہے-فائرنگ کے اس واقعے پر جسے مقامی لوگوں نے طاقت کا بے تحاشا اور غیر ضروری استعمال قرار دیا ہے نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں شديد غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور اتوار کو اس کے خلاف ایک عام ہڑتال کی گئی تھی۔

نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے اس واقعے میں ملوث بھارتی فوج کی 10 گھڑوال رجمنٹ کے میجر ادیتیہ اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف قتل، اقدامِ قتل اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ تعزیراتِ ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت شوپیان کے ایک پولیس تھانے میں درج کیا گیا ہے-

لیکن پولیس کے اس اقدام نے ایک نئے سیاسی تنازعے کو جنم دیا ہے۔ بی جے پی اور ہم خیال سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیرِ اعلیٰ پر فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے ایک بڑے حصے میں بھی وزیرِ اعلیٰ شديد نکتہ چینی کا ہدف بنی ہوئی ہیں۔ لیکن وزیرِ اعلیٰ نے پیر کو ریاستی اسمبلی میں مقدمے کو منطقی انجام تک لے جانے کے عہدکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا – “اس ایک ایف آئی آر سے فوج کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ فوج میں بھی کالی بھیڑیں ہو سکتی ہیں”۔

ادھر بدھ کو فوج نے شوپیان کے اسی تھانے میں جہاں پولیس نے میجر ادیتیہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ایک جوابی ایف آئی آر درج کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے کانوائے پر سنگبازوں نے زور دار حملہ کرکے نہ صرف کئی گاڑیوں کو شديد نقصان پہنچایا تھا بلکہ ایک جونیئر کمشنڈ افسر کو مار مار کر ہلاک کرنے اور اُس کا ہتھیار چھیننے کی کوششیں بھی کی تھیں جس کے بعد فوج نے مجبورا” اپنے بچاؤ میں فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو کے کہا ہے کہ فوج نے اپنی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی ہے جس کے دوران پتہ چلا کہ میجر ادیتیہ نے کوئی غلط حرکت نہیں کی بلکہ فوج نے اپنے دفاع میں اور سرکاری املاک کو نقصان سے بچانےکی غرض سے گولی چلائی تھی۔

انہوں نے پولیس کی طرف سے میجر کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کئے جانے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں دائر کئے جانے والی ایف آئی آر میں عمومی طور پر کسی شخص کو اس کا نام لے کر ملزم نہیں دکھایا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
سپریم کورٹ نے شازیب قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم شارخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کوگرفتارکرنے کاحکم دے دیا
واشنگٹن کے عسکری فیلڈ کمانڈروں کو پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی مبینہ محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »