گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

بھارت اپنی گھناؤنی حرکتوں پر اُتر آیاپاکستان میں ڈیمز کی تعمیر روکنے کے لیے بھارت نے اربوں روپے کی فنڈنگ شروع کر دی
تاریخ :   08-08-2018

نئی دہلی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  بھارت نے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ایک مرتبہ پھر سے آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کو روکنے کے لیے بھارت کی جانب سے اربوں روپے کی فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیمکی تعمیر کو روکنے کے لیے پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کی جانب سے اربوں روپے کی فنڈنگ کی جا رہی ہے۔اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان میں موجود سیاسی ،مذہبی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہم ترین افراد کو بھی نوازا جا رہا ہے۔کئی اہم ترین افراد کو ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں رقم کی ادائیگیاں کی گئیں جبکہ ڈیمز کی مخالفت کرنے والی سیاسی ،علاقائی ،مذہبی اور کالعدم تنظیموں کو بھی گذشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ فنڈنگ کی جارہی ہے ، اور تو اوراس ضمن میں 15ارب سے زائد کی ایسی رقم کے حوالے سے انکشافات سامنے آئے ہیں جو ایسے اہم پاکستانی افراد میں تقسیم کیے گئے ہیں جن پر بظاہر بھارتی ڈیمز کے خلاف اور پاکستان میں ڈیم بنانے کے حوالے سے عالمی سطح پر بات کرنے کی ذمہ داری تھی لیکن ان میں سے اکثرافراد پاکستان میں ایک اور بیرون ملک میں دوسرا بیانیہ لیتے تھے جس کے عوضبھارت کی طرف سے انہیں انعام میں اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق کئی ایسے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں کہ یورپ اور لندن میں چار ایسی میٹنگز بھی ہوئیں جن میں برملا اس بات کا اظہارکیا گیا کہ جب تکپاکستان کے اہم سرکاری افراد اپنے عہدوں پر بیٹھے ہیں اور حکومت میں ان کو مکمل آشیر باد حاصل ہے اس وقت تک پاکستان میں کوئی ڈیم تعمیر نہیں ہو سکتا ۔ لندن میں ہونے والی دو میٹنگز میں تو سابق حکمران خاندان کے دو قریبی عزیز بھی شامل رہے جنہوں نے اس کے عوض اپنے کاروباری فائدے حاصل کیے ۔پاکستان میں ڈیمز کیوں نہیں بنائے گئے، اس میں کون کون رکاوٹ تھا ، اس حوالے سے بننے والی دو اہم ترین اداروں کی رپورٹس میں کئی ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں جس سے بہت سی سیاسی ،علاقائی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما بے نقاب ہوئے ، ان کو کتنی فنڈنگ ہوئی ہے ، اب ان کو کتنی فنڈنگ دی گئی ہے اور ان کو کیا کیا ٹارگٹ دیا گیا ہے، اس حوالے سے تمام تر انکشافات ان اداروں کی رپورٹ میں کیے گئے ۔دیامر میں جلائے گئے سکول بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور وہاں باقاعدہ ڈیم بناؤ تحریک شروع ہونے کے بعد پہلے سے زیادہ فنڈنگ کی گئی ، قومی اخبار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ تمام فنڈنگ مختلف این او جی اوز کے ساتھ ساتھ براہ راست بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کی جانب سے بھی کی جا رہی ہے ۔ 5 سیاسی جماعتوں، 3 کالعدم تنظیموں اور 4 علاقائی جماعتوں کو باقاعدہ 45 ارب روپے کی تازہ فنڈنگ کی گئی ہے ۔تازہ فنڈنگ کس طرح ہوئی اس حوالے سے اہم اداروں کے پاس ثبوت آچکے ہیں اور اس فنڈنگ کو کرنے کے بعد یہ ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ پاکستان کے اندر ایسے حالات پید ا کر دیے جائیں کہ ڈیم بنانے کا خیال بھی ان کی ذہن سے نکل جائے اور پاکستان کے بگڑے ہوئے حالات ٹھیک کرنے پر ساری توجہ ہو جائے ۔ بھارت کے اس گھناؤنے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کے اہم ادارے نہ صرف متحرک ہو چکے ہیں بلکہ آئندہ چند روز میں اس ضمن میں اہم ترین پیش رفت بھی ہوسکتی ہے جس میں کئی افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
چین میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ اور ترقیاتی منصوبوں میں غبن اور دھوکہ دہی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا
عمران خان نے اپنی بوگس کامیابی کی اصلیت خود ہی بتا دی,خواجہ سعد رفیق
Translate News »